aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "jurm"
جرم میں ہم کمی کریں بھی تو کیوںتم سزا بھی تو کم نہیں کرتے
میں جرم کا اعتراف کر کےکچھ اور ہے جو چھپا گیا ہوں
اور اس سے پہلے کہ ثابت ہو جرم خاموشیہم اپنی رائے کا اظہار کرنا چاہتے ہیں
زندگی جبر مسلسل کی طرح کاٹی ہےجانے کس جرم کی پائی ہے سزا یاد نہیں
زندگی سے بڑی سزا ہی نہیںاور کیا جرم ہے پتا ہی نہیں
کون سا جرم خدا جانے ہوا ہے ثابتمشورے کرتا ہے منصف جو گنہ گار کے ساتھ
خودکشی جرم بھی ہے صبر کی توہین بھی ہےاس لیے عشق میں مر مر کے جیا جاتا ہے
ہم جرم محبت کی سزا پائیں گے تنہاجو تجھ سے ہوئی ہو وہ خطا ساتھ لیے جا
بنت حوا ہوں میں یہ مرا جرم ہےاور پھر شاعری تو کڑا جرم ہے
دیکھوں تو جرم اور نہ دیکھوں تو کفر ہےاب کیا کہوں جمال رخ فتنہ گر کو میں
جرم آدم نے کیا اور نسل آدم کو سزاکاٹتا ہوں زندگی بھر میں نے جو بویا نہیں
لوگو بھلا اس شہر میں کیسے جئیں گے ہم جہاںہو جرم تنہا سوچنا لیکن سزا آوارگی
ایک میں نے ہی اگائے نہیں خوابوں کے گلابتو بھی اس جرم میں شامل ہے مرا ساتھ نہ چھوڑ
سمجھے تھے ہم جو دوست تجھے اے میاں غلطتیرا نہیں ہے جرم ہمارا گماں غلط
دل کے معاملے میں نتیجے کی فکر کیاآگے ہے عشق جرم و سزا کے مقام سے
جرم امید کی سزا ہی دےمیرے حق میں بھی کچھ سنا ہی دے
شورش عشق میں ہے حسن برابر کا شریکسوچ کر جرم تمنا کی سزا دو ہم کو
جرم الفت پہ ہمیں لوگ سزا دیتے ہیںکیسے نادان ہیں شعلوں کو ہوا دیتے ہیں
تخلیق کائنات کے دلچسپ جرم پرہنستا تو ہوگا آپ بھی یزداں کبھی کبھی
شہر میں جرم و حوادث اس قدر ہیں آج کلاب تو گھر میں بیٹھ کر بھی لوگ گھبرانے لگے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books