aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "kaTnii"
میں ایک بوری میں لایا ہوں بھر کے مونگ پھلیکسی کے ساتھ دسمبر کی رات کاٹنی ہے
ہمیں تو شام غم میں کاٹنی ہے زندگی اپنیجہاں وہ ہیں وہیں اے چاند لے جا روشنی اپنی
اکثر اسی خیال نے مایوس کر دیاشاید تمام عمر یوں ہی کاٹنی پڑے
کتنی دل کش ہو تم کتنا دلجو ہوں میںکیا ستم ہے کہ ہم لوگ مر جائیں گے
اور فرازؔ چاہئیں کتنی محبتیں تجھےماؤں نے تیرے نام پر بچوں کا نام رکھ دیا
کتنی لمبی خاموشی سے گزرا ہوںان سے کتنا کچھ کہنے کی کوشش کی
اب تو ان کی یاد بھی آتی نہیںکتنی تنہا ہو گئیں تنہائیاں
جس کی آنکھوں میں کٹی تھیں صدیاںاس نے صدیوں کی جدائی دی ہے
قربتیں ہوتے ہوئے بھی فاصلوں میں قید ہیںکتنی آزادی سے ہم اپنی حدوں میں قید ہیں
عمر ساری تو کٹی عشق بتاں میں مومنؔآخری وقت میں کیا خاک مسلماں ہوں گے
تنہائی میں کرنی تو ہے اک بات کسی سےلیکن وہ کسی وقت اکیلا نہیں ہوتا
بات تک کرنی نہ آتی تھی تمہیںیہ ہمارے سامنے کی بات ہے
اب ترے ذکر پہ ہم بات بدل دیتے ہیںکتنی رغبت تھی ترے نام سے پہلے پہلے
بہت دنوں سے مرے ساتھ تھی مگر کل شاممجھے پتا چلا وہ کتنی خوب صورت ہے
بات کرنی مجھے مشکل کبھی ایسی تو نہ تھیجیسی اب ہے تری محفل کبھی ایسی تو نہ تھی
ایک عورت سے وفا کرنے کا یہ تحفہ ملاجانے کتنی عورتوں کی بد دعائیں ساتھ ہیں
پیڑ کے کاٹنے والوں کو یہ معلوم تو تھاجسم جل جائیں گے جب سر پہ نہ سایہ ہوگا
تبسم کی سزا کتنی کڑی ہےگلوں کو کھل کے مرجھانا پڑا ہے
دونوں ہاتھوں سے لوٹتی ہے ہمیںکتنی ظالم ہے تیری انگڑائی
وقت خوش خوش کاٹنے کا مشورہ دیتے ہوئےرو پڑا وہ آپ مجھ کو حوصلہ دیتے ہوئے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books