aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "kaa.nto.n"
ہاتھ کانٹوں سے کر لیے زخمیپھول بالوں میں اک سجانے کو
ہم نے کانٹوں کو بھی نرمی سے چھوا ہے اکثرلوگ بے درد ہیں پھولوں کو مسل دیتے ہیں
لوگ کانٹوں سے بچ کے چلتے ہیںمیں نے پھولوں سے زخم کھائے ہیں
گلشن کی فقط پھولوں سے نہیں کانٹوں سے بھی زینت ہوتی ہےجینے کے لئے اس دنیا میں غم کی بھی ضرورت ہوتی ہے
کانٹوں سے گزر جاتا ہوں دامن کو بچا کرپھولوں کی سیاست سے میں بیگانہ نہیں ہوں
کانٹوں سے دل لگاؤ جو تا عمر ساتھ دیںپھولوں کا کیا جو سانس کی گرمی نہ سہ سکیں
یہ پھول مجھے کوئی وراثت میں ملے ہیںتم نے مرا کانٹوں بھرا بستر نہیں دیکھا
کہاں ملے گی مثال میری ستم گری کیکہ میں گلابوں کے زخم کانٹوں سے سی رہا ہوں
بہت حسین سہی صحبتیں گلوں کی مگروہ زندگی ہے جو کانٹوں کے درمیاں گزرے
کانٹوں میں گھرے پھول کو چوم آئے گی لیکنتتلی کے پروں کو کبھی چھلتے نہیں دیکھا
پھول کر لے نباہ کانٹوں سےآدمی ہی نہ آدمی سے ملے
غم ہے تو کوئی لطف نہیں بستر گل پرجی خوش ہے تو کانٹوں پہ بھی آرام بہت ہے
کوئی سمجھے گا کیا راز گلشنجب تک الجھے نہ کانٹوں سے دامن
آپ آئے تو بہاروں نے لٹائی خوشبوپھول تو پھول تھے کانٹوں سے بھی آئی خوشبو
آنکھوں میں جو بھر لوگے تو کانٹوں سے چبھیں گےیہ خواب تو پلکوں پہ سجانے کے لیے ہیں
بیٹھے ہوئے رقیب ہیں دل بر کے آس پاسکانٹوں کا ہے ہجوم گل تر کے آس پاس
گلشن پرست ہوں مجھے گل ہی نہیں عزیزکانٹوں سے بھی نباہ کئے جا رہا ہوں میں
پھولوں کی تازگی ہی نہیں دیکھنے کی چیزکانٹوں کی سمت بھی تو نگاہیں اٹھا کے دیکھ
کانٹوں پہ چلے ہیں تو کہیں پھول کھلے ہیںپھولوں سے ملے ہیں تو بڑی چوٹ لگی ہے
چمن کے رنگ و بو نے اس قدر دھوکا دیا مجھ کوکہ میں نے شوق گل بوسی میں کانٹوں پر زباں رکھ دی
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books