aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "kabuutaro.n"
کبوتروں میں یہ دہشت کہاں سے در آئیکہ مسجدوں سے بھی کچھ دور جا کے بیٹھ گئے
کبھی مندر کبھی مسجد پہ ہے اس کا بسیرادھرم انسانیت کا بس کبوتر جانتا ہے
سنا ہے امن پرستوں کا وہ علاقہ ہےوہیں شکار کبوتر ہوا تو کیسے ہوا
کہیں کوئی کماں تانے ہوئے ہےکبوتر آڑے ترچھے اڑ رہے ہیں
نہ پڑھا یار نے احوال شکستہ میراخط کے پرزے کئے بازوئے کبوتر توڑا
زمیں چھوڑنے کا انوکھا مزاکبوتر کی اونچی اڑانوں میں تھا
اک منظر میں پیڑ تھے جن پر چند کبوتر بیٹھے تھےاک بچے کی لاش بھی تھی جس کے کندھے پر بستا تھا
آسماں کے روزنوں سے لوٹ آتا تھا کبھیوہ کبوتر اک حویلی کے چھجوں میں کھو گیا
کسی کے جسم و جاں چھلنی کسی کے بال و پر ٹوٹےجلی شاخوں پہ یوں لٹکے کبوتر دیکھ آیا ہوں
ہر گلی کوچہ عقابوں کا جہاںزخمی بستی کو کبوتر چاہئے
نامہ کیا یار کو پہنچایا کہ معراج ہوئیعرش پر بیٹھ کے گونجے گا کبوتر اپنا
مجھے ہے فکر خط بھیجا ہے جب سے اس گل تر کوہزاروں بلبلیں روکیں گی رسی میں کبوتر کو
خط میں لکھی ہے حقیقت دشت گردی کی اگرنامہ بر جنگلی کبوتر کو بنانا چاہئے
پھیر لاتا ہے خط شوق مرا ہو کے تباہذبح کر ڈالوں گا اب کی جو کبوتر بہکا
بے دیے لے اڑا کبوتر خطیوں پہنچتا ہے اوپر اوپر خط
شام کے تیر سے زخمی ہے خورشیدؔ کا سینہنور سمٹ کر سرخ کبوتر بن جاتا ہے
سوپ کے دانے کبوتر چک رہا تھا اور وہصحن کو مہکا رہی تھی سنتیں پڑھتے ہوئے
یار نے خط و کبوتر کے کئے ہیں ٹکڑےپرزے کاغذ کے کریں جمع کہ پر جمع کریں
گر ہمارے قتل کے مضموں کا وہ نامہ لکھےبیضۂ فولاد سے نکلیں کبوتر سیکڑوں
کون جانے آج بھی کرتے ہیں کس کا انتظاریہ شکستہ بام و در روزن کبوتر اور میں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books