aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "kalma"
حال بیمار کا پوچھو تو شفا ملتی ہےیعنی اک کلمۂ پرسش بھی دوا ہوتا ہے
مرتے مرتے اسی بت کا مجھے کلمہ پڑھنااس میں کافر کوئی سمجھے کہ مسلماں مجھ کو
تشنہ کامی اگر پیمبر ہوکون کلمہ پڑھے گا پانی کا
میں اکیلا ہی چلا تھا جانب منزل مگرلوگ ساتھ آتے گئے اور کارواں بنتا گیا
غم اور خوشی میں فرق نہ محسوس ہو جہاںمیں دل کو اس مقام پہ لاتا چلا گیا
چلا تھا ذکر زمانے کی بے وفائی کاسو آ گیا ہے تمہارا خیال ویسے ہی
میں زندگی کا ساتھ نبھاتا چلا گیاہر فکر کو دھوئیں میں اڑاتا چلا گیا
چلا جاتا ہوں ہنستا کھیلتا موج حوادث سےاگر آسانیاں ہوں زندگی دشوار ہو جائے
لے چلا جان مری روٹھ کے جانا تیراایسے آنے سے تو بہتر تھا نہ آنا تیرا
جس دن سے چلا ہوں مری منزل پہ نظر ہےآنکھوں نے کبھی میل کا پتھر نہیں دیکھا
میں پھول چنتی رہی اور مجھے خبر نہ ہوئیوہ شخص آ کے مرے شہر سے چلا بھی گیا
بہت دنوں سے مرے ساتھ تھی مگر کل شاممجھے پتا چلا وہ کتنی خوب صورت ہے
بربادیوں کا سوگ منانا فضول تھابربادیوں کا جشن مناتا چلا گیا
جو مجھ میں تجھ میں چلا آ رہا ہے برسوں سےکہیں حیات اسی فاصلے کا نام نہ ہو
کل سامنے منزل تھی پیچھے مری آوازیںچلتا تو بچھڑ جاتا رکتا تو سفر جاتا
رکھنا ہے کہیں پاؤں تو رکھو ہو کہیں پاؤںچلنا ذرا آیا ہے تو اترائے چلو ہو
ہندو چلا گیا نہ مسلماں چلا گیاانساں کی جستجو میں اک انساں چلا گیا
جو مل گیا اسی کو مقدر سمجھ لیاجو کھو گیا میں اس کو بھلاتا چلا گیا
خود اپنے آپ سے ملنے کی خاطرابھی کوسوں مجھے چلنا پڑے گا
اس سے ملنے کی خوشی بعد میں دکھ دیتی ہےجشن کے بعد کا سناٹا بہت کھلتا ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books