aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "khaake"
ہم خون کی قسطیں تو کئی دے چکے لیکناے خاک وطن قرض ادا کیوں نہیں ہوتا
اے خاک وطن تجھ سے میں شرمندہ بہت ہوںمہنگائی کے موسم میں یہ تہوار پڑا ہے
ہم بھی ترے بیٹے ہیں ذرا دیکھ ہمیں بھیاے خاک وطن تجھ سے شکایت نہیں کرتے
وہ ہزار دشمن جاں سہی مجھے پھر بھی غیر عزیز ہےجسے خاک پا تری چھو گئی وہ برا بھی ہو تو برا نہیں
سفر سفر مرے قدموں سے جگمگایا ہواطرف طرف ہے مری خاک جستجو روشن
اے خاک وطن اب تو وفاؤں کا صلا دےمیں ٹوٹتی سانسوں کی فصیلوں پہ کھڑا ہوں
نشیمن پھونکنے والے ہماری زندگی یہ ہےکبھی روئے کبھی سجدے کئے خاک نشیمن پر
خاکساری کے لیے گرچہ بنایا تھا مجھےکاش خاک در جانانہ بنایا ہوتا
دولت غم بھی خس و خاک زمانہ میں گئیتم گئے ہو تو مہ و سال کہاں ٹھہرے ہیں
جو پھول جھڑ گئے تھے جو آنسو بکھر گئےخاک چمن سے ان کا پتا پوچھتا رہا
امن اور تیرے عہد میں ظالمکس طرح خاک رہ گزر بیٹھے
احسان خاک صحرا پہ مجنوں کا ہے بہتورنہ فلک پہ اس کا پہنچنا محال تھا
مرے لہو کو مری خاک ناگزیر کو دیکھیونہی سلیقۂ عرض ہنر نہیں آیا
خاک بدن تری سب پامال ہوگی اک دنریگ رواں بنے گا آخر کو یہ جزیرہ
ہم دو قدم بھی چل نہ سکے خاک پا ہوئےجو قافلے کے ساتھ گئے جانے کیا ہوئے
خاک شبلیؔ سے خمیر اپنا بھی اٹھا ہے فضاؔنام اردو کا ہوا ہے اسی گھر سے اونچا
عمر بھر چھانی ہے ان ہاتھوں سے خاک مے کدہہاتھ اب آئے ہیں کچھ آداب مے خانہ ہمیں
معراج عقیدت ہے کہ تعویذ کی صورتبازو پہ کوئی خاک وطن باندھے ہوئے ہے
خاک صحرائے جنوں نرم ہے ریشم کی طرحآبلہ ہے نہ کوئی آبلہ پا میرے بعد
مری بے بسی پہ نہ مسکرا یہ بجا کہ میں تری خاک پاجو ہلا کے رکھ دے فلک کو بھی وہ اثر ہے اب مری آہ میں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books