aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "khair"
ہم سے کیا ہو سکا محبت میںخیر تم نے تو بے وفائی کی
کل تک تو آشنا تھے مگر آج غیر ہودو دن میں یہ مزاج ہے آگے کی خیر ہو
میں مدتوں جیا ہوں کسی دوست کے بغیراب تم بھی ساتھ چھوڑنے کو کہہ رہے ہو خیر
اہل ہوس تو خیر ہوس میں ہوئے ذلیلوہ بھی ہوئے خراب، محبت جنہوں نے کی
فرازؔ ترک تعلق تو خیر کیا ہوگایہی بہت ہے کہ کم کم ملا کرو اس سے
خیر بدنام تو پہلے بھی بہت تھے لیکنتجھ سے ملنا تھا کہ پر لگ گئے رسوائی کو
وفا کی خیر مناتا ہوں بے وفائی میں بھیمیں اس کی قید میں ہوں قید سے رہائی میں بھی
ہمیں تو خیر بکھرنا ہی تھا کبھی نہ کبھیہوائے تازہ کا جھونکا بہانہ ہو گیا ہے
چپ رہو تو پوچھتا ہے خیر ہےلو خموشی بھی شکایت ہو گئی
خیر دوزخ میں مے ملے نہ ملےشیخ صاحب سے جاں تو چھوٹے گی
دن تو خیر گزر جاتا ہےراتیں پاگل کر دیتی ہیں
مرنے والے تو خیر ہیں بے بسجینے والے کمال کرتے ہیں
زندگی سے تو خیر شکوہ تھامدتوں موت نے بھی ترسایا
کانٹے تو خیر کانٹے ہیں اس کا گلہ ہی کیاپھولوں کی واردات سے گھبرا کے پی گیا
شجاعؔ وہ خیریت پوچھیں تو حیرت میں نہ پڑ جاناپریشاں کرنے والے خیر خواہوں میں بھی ہوتے ہیں
روح کو روح سے ملنے نہیں دیتا ہے بدنخیر یہ بیچ کی دیوار گرا چاہتی ہے
ہڈیاں باپ کی گودے سے ہوئی ہیں خالیکم سے کم اب تو یہ بیٹے بھی کمانے لگ جائیں
سو اپنے شہر کے رونق کی خیر مانگنا تممیں اپنے گاؤں سے اک شام لے کے آ رہا ہوں
اگر بدل نہ دیا آدمی نے دنیا کوتو جان لو کہ یہاں آدمی کی خیر نہیں
بہت دنوں سے نہیں ہے کچھ اس کی خیر خبرچلو فرازؔ کو اے یار چل کے دیکھتے ہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books