aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "khasta"
نہ میں خستہ حال ہوتا نہ یہ اجنبی سے لگتےیہ حسیں حسیں فرشتے مجھے آدمی سے لگتے
غالبؔ خستہ کے بغیر کون سے کام بند ہیںروئیے زار زار کیا کیجیے ہاے ہاے کیوں
دیوار کیا گری مرے خستہ مکان کیلوگوں نے میرے صحن میں رستے بنا لیے
یہ لاش بے کفن اسدؔ خستہ جاں کی ہےحق مغفرت کرے عجب آزاد مرد تھا
ہوئی جن سے توقع خستگی کی داد پانے کیوہ ہم سے بھی زیادہ خستۂ تیغ ستم نکلے
ترے انتظار میں اس طرح مرا عہد شوق گزر گیاسر شام جیسے بساط دل کوئی خستہ حال سمیٹ لے
اگر نظارہ ہے منظور خستہ حالوں کاتو آؤ کھول دیں جوڑا تمہارے بالوں کا
لہو میں تیرتا پھرتا ہے میرا خستہ بدنمیں ڈوب جاؤں تو زخموں کو دیکھے بھالے کون
دیوار خستہ حال ہے اور در اداس ہےجب سے کوئی گیا ہے مرا گھر اداس ہے
جو اکثر بار ور ہونے سے پہلے ٹوٹ جاتے تھےوہی خستہ شکستہ عہد و پیماں یاد آتے ہیں
عشق کے پھندے سے بچئے اے حقیرؔ خستہ دلاس کا ہے آغاز شیریں اور ہے انجام تلخ
مکاں اندر سے خستہ ہو گیا ہےاور اس میں ایک رستہ ہو گیا ہے
ظہیرؔ خستہ جاں سچ ہے محبت کچھ بری شے ہےمجازی میں حقیقی کے ہوئے ہیں امتحاں کیا کیا
کرتا ہے اے اثرؔ دل خوں گشتہ کا گلہعاشق وہ کیا کہ خستۂ تیغ جفا نہ ہو
کوئی دیوار سلامت ہے نہ اب چھت میریخانۂ خستہ کی صورت ہوئی حالت میری
دل خستہ ہو تو لطف اٹھے کچھ اپنی غزل کامطلب کوئی کیا سمجھے گا مستوں کی زٹل کا
یہ کیا بدمذاقی ہے گرد جھاڑتے کیوں ہواس مکان خستہ میں یار ہم بھی رہتے ہیں
طائر خستہ بال کو دام بھی کنج آشیاںمرغ چمن نورد کو گوشۂ آشیاں بھی دام
اچھا خاصا بیٹھے بیٹھے گم ہو جاتا ہوںاب میں اکثر میں نہیں رہتا تم ہو جاتا ہوں
یہ جبر بھی دیکھا ہے تاریخ کی نظروں نےلمحوں نے خطا کی تھی صدیوں نے سزا پائی
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books