aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "khuld"
نکلنا خلد سے آدم کا سنتے آئے ہیں لیکنبہت بے آبرو ہو کر ترے کوچے سے ہم نکلے
خودی کو کر بلند اتنا کہ ہر تقدیر سے پہلےخدا بندے سے خود پوچھے بتا تیری رضا کیا ہے
مومنؔ خدا کے واسطے ایسا مکاں نہ چھوڑدوزخ میں ڈال خلد کو کوئے بتاں نہ چھوڑ
آدم سے باغ خلد چھٹا ہم سے کوئے یاروہ ابتدائے رنج ہے یہ انتہائے رنج
نکل کے خلد سے ان کو ملی خلافت ارضنکالے جانے کی تہمت ہمارے سر آئی
واعظ مے طہور جو پینا ہے خلد میںعادت ابھی سے ڈال رہا ہوں شراب کی
عمر بھر کے سجدوں سے مل نہیں سکی جنتخلد سے نکلنے کو اک گناہ کافی ہے
جھونکے نسیم خلد کے ہونے لگے نثارجنت کو اس گلاب کا تھا کب سے انتظار
ہے خیال حسن میں حسن عمل کا سا خیالخلد کا اک در ہے میری گور کے اندر کھلا
فراق خلد سے گندم ہے سینہ چاک اب تکالٰہی ہو نہ وطن سے کوئی غریب جدا
وہ لمحہ بھر کی ملی خلد میں جو آزادیتو قید ہو گئے مٹی میں ہم سدا کے لیے
جس دن سے حرام ہو گئی ہےمے خلد مقام ہو گئی ہے
گلشن خلد کی کیا بات ہے کیا کہنا ہےپر ہمیں تیرے ہی کوچے میں پڑا رہنا ہے
کسی محبوب گندم گوں کی الفت میں گزرتے ہیںدم اپنا جسم سے یا خلد سے آدم نکلتا ہے
کچھ ایسا کر کہ خلد آباد تک اے شادؔ جا پہنچیںابھی تک راہ میں وہ کر رہے ہیں انتظار اپنا
نعمت خلد تھی بشر کے لئےخاک چاٹی نظر گزر کے لئے
اپنی دنیا تو بنا لی تھی ریاکاروں نےمل گیا خلد بھی اللہ کو پھسلانے سے
گلشن خلد میں ہر چند کہ دل بہلایاکوچۂ یار مگر دل سے بھلایا نہ گیا
انار خلد کو تو رکھ کہ میں پسند نہیںکچیں وہ یار کی رشک انار اے واعظ
کم سمجھتے نہیں ہم خلد سے میخانے کودیدۂ حور کہا چاہئے پیمانے کو
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books