aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "khushbu-e-yaar"
پا بوس یار کی ہمیں حسرت ہے اے نسیمآہستہ آئیو تو ہمارے مزار پر
جھلک تھی یا کوئی خوشبوئے خد و خال تھی وہچلی گئی تو مرے آس پاس رہنے لگی
یہ نہ تھی ہماری قسمت کہ وصال یار ہوتااگر اور جیتے رہتے یہی انتظار ہوتا
نہیں علاج غم ہجر یار کیا کیجےتڑپ رہا ہے دل بے قرار کیا کیجے
پاس آداب حسن یار رہاعشق میرے لیے ادیب ہوا
شکوۂ ہجر یار کون کرےحسن کو شرمسار کون کرے
نصیرؔ اب ہم کو کیا ہے قصۂ کونین سے مطلبکہ چشم پر فسون یار کا افسانہ رکھتے ہیں
کس کے بدن کی نرمیاں ہاتھوں کو گدگدا گئیںدشت فراق یار کو پہلوئے یار کر دیا
رات کو جب یاد آئے تیری خوشبوئے قباتیرے قصے چھیڑتے ہیں رات کی رانی سے ہم
بچ گیا تیر نگاہ یار سےواقعی آئینہ ہے فولاد کا
کیوں جل گیا نہ تاب رخ یار دیکھ کرجلتا ہوں اپنی طاقت دیدار دیکھ کر
سنا ہے حشر میں ہر آنکھ اسے بے پردہ دیکھے گیمجھے ڈر ہے نہ توہین جمال یار ہو جائے
بہت بدلا مذاق دل خیال یار نے لیکنجو شایان مذاق یار تھا ایسا کہاں بدلا
کیا بلا تھی ادائے پرسش یارمجھ سے اظہار مدعا نہ ہوا
عکس خیال یار سنوارا کریں گے ہمشیشے میں آئنے کو اتارا کریں گے ہم
تصویر روئے یار دکھانا بسنت کااٹکھیلیوں سے دل کو لبھانا بسنت کا
اے شام ہجر یار مری تو گواہی دےمیں تیرے ساتھ ساتھ رہا گھر نہیں گیا
اک عمر بھٹکتے ہوئے گزری ہے جنوں میںاب کون فریب نگہ یار میں آئے
میرے اشعار سے مضمون رخ یار کھلابے احادیث نہیں مطلب قرآں نکلا
تصویر چشم یار کا خواہاں ہے باغباںایجاد ہوگی نرگس بیمار کی جگہ
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books