aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "ko.ii"
کچھ تو مجبوریاں رہی ہوں گییوں کوئی بے وفا نہیں ہوتا
کسی کو گھر سے نکلتے ہی مل گئی منزلکوئی ہماری طرح عمر بھر سفر میں رہا
دونوں جہان تیری محبت میں ہار کےوہ جا رہا ہے کوئی شب غم گزار کے
کوئی سمجھے تو ایک بات کہوںعشق توفیق ہے گناہ نہیں
انہیں پتھروں پہ چل کر اگر آ سکو تو آؤمرے گھر کے راستے میں کوئی کہکشاں نہیں ہے
کیسے کہیں کہ تجھ کو بھی ہم سے ہے واسطہ کوئیتو نے تو ہم سے آج تک کوئی گلہ نہیں کیا
موت کا بھی علاج ہو شایدزندگی کا کوئی علاج نہیں
کروں گا کیا جو محبت میں ہو گیا ناکاممجھے تو اور کوئی کام بھی نہیں آتا
ہم سے کوئی تعلق خاطر تو ہے اسےوہ یار با وفا نہ سہی بے وفا تو ہے
انداز اپنا دیکھتے ہیں آئنے میں وہاور یہ بھی دیکھتے ہیں کوئی دیکھتا نہ ہو
دل کی تکلیف کم نہیں کرتےاب کوئی شکوہ ہم نہیں کرتے
کوئی تم سا بھی کاش تم کو ملےمدعا ہم کو انتقام سے ہے
کوئی ہاتھ بھی نہ ملائے گا جو گلے ملو گے تپاک سےیہ نئے مزاج کا شہر ہے ذرا فاصلے سے ملا کرو
آئنہ دیکھ کر تسلی ہوئیہم کو اس گھر میں جانتا ہے کوئی
ہم کو اچھا نہیں لگتا کوئی ہم نام تراکوئی تجھ سا ہو تو پھر نام بھی تجھ سا رکھے
نہ کوئی وعدہ نہ کوئی یقیں نہ کوئی امیدمگر ہمیں تو ترا انتظار کرنا تھا
وہ کوئی دوست تھا اچھے دنوں کاجو پچھلی رات سے یاد آ رہا ہے
ویسے تو اک آنسو ہی بہا کر مجھے لے جائےایسے کوئی طوفان ہلا بھی نہیں سکتا
یوں جو تکتا ہے آسمان کو توکوئی رہتا ہے آسمان میں کیا
انساں کی خواہشوں کی کوئی انتہا نہیںدو گز زمیں بھی چاہیئے دو گز کفن کے بعد
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books