aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "kohar"
کہر میں گم سم سماعتو تم گواہ رہنامیں ایک دیوار گریہ ہر رات چن رہا ہوں
مانا کہ اس زمیں کو نہ گلزار کر سکےکچھ خار کم تو کر گئے گزرے جدھر سے ہم
عورت ہوں مگر صورت کہسار کھڑی ہوںاک سچ کے تحفظ کے لیے سب سے لڑی ہوں
ان آبلوں سے پانو کے گھبرا گیا تھا میںجی خوش ہوا ہے راہ کو پرخار دیکھ کر
وہ خار خار ہے شاخ گلاب کی مانندمیں زخم زخم ہوں پھر بھی گلے لگاؤں اسے
رفیقوں سے رقیب اچھے جو جل کر نام لیتے ہیںگلوں سے خار بہتر ہیں جو دامن تھام لیتے ہیں
خار حسرت بیان سے نکلادل کا کانٹا زبان سے نکلا
سورج ہوں چمکنے کا بھی حق چاہئے مجھ کومیں کہر میں لپٹا ہوں شفق چاہئے مجھ کو
میں دریا ہوں مگر بہتا ہوں میں کہسار کی جانبمجھے دنیا کی پستی میں اتر جانا نہیں آتا
نہ گل اپنا نہ خار اپنا نہ ظالم باغباں اپنابنایا آہ کس گلشن میں ہم نے آشیاں اپنا
حال دل اغیار سے کہنا پڑاگل کا قصہ خار سے کہنا پڑا
سر پہ احسان رہا بے سر و سامانی کاخار صحرا سے نہ الجھا کبھی دامن اپنا
آرزوؤں نے کئی پھول چنے تھے لیکنزندگی خار بداماں ہے اسے کیا کہیے
لب شیریں سے اگر ہو نہ تیرا لب شیریںکوہ کن تو بھی تو اب دامن کہسار نہ چھوڑ
سیا ہے زخم بلبل گل نے خار اور بوئے گلشن سےسوئی تاگا ہمارے چاک دل کا ہے کہاں دیکھیں
گل تو گل خار تک چن لیے ہیںپھر بھی خالی ہے گلچیں کا دامن
ہیں عقدہ کشا یہ خار صحراکم کر گلۂ برہنہ پائی
جو نفس تھا خار گلو بنا جو اٹھے تھے ہاتھ لہو ہوئےوہ نشاط آہ سحر گئی وہ وقار دست دعا گیا
باغ جہاں کے گل ہیں یا خار ہیں تو ہم ہیںگر یار ہیں تو ہم ہیں اغیار ہیں تو ہم ہیں
میں جن گلیوں میں پیہم بر سر گردش رہا ہوںمیں ان گلیوں میں اتنا خار پہلے کب ہوا تھا
Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books