aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "maabad"
کسی کو کیسے بتائیں ضرورتیں اپنیمدد ملے نہ ملے آبرو تو جاتی ہے
سمندروں کو بھی حیرت ہوئی کہ ڈوبتے وقتکسی کو ہم نے مدد کے لیے پکارا نہیں
کچھ نہ کہنے سے بھی چھن جاتا ہے اعجاز سخنظلم سہنے سے بھی ظالم کی مدد ہوتی ہے
تدبیر کے دست رنگیں سے تقدیر درخشاں ہوتی ہےقدرت بھی مدد فرماتی ہے جب کوشش انساں ہوتی ہے
ہمارے عیب میں جس سے مدد ملے ہم کوہمیں ہے آج کل ایسے کسی ہنر کی تلاش
وہی معبود ہے ناظمؔ جو ہے محبوب اپناکام کچھ ہم کو نہ مسجد سے نہ بت خانے سے
ہم چراغوں کی مدد کرتے رہےاور ادھر سورج بجھا ڈالا گیا
میں تو اس ڈر سے کچھ نہیں کہتاتو مبادا اداس ہو جاوے
ہر بار مدد کے لیے اوروں کو پکارایا کام لیا نعرۂ تکبیر سے ہم نے
نہ کچھ ستم سے ترے آہ آہ کرتا ہوںمیں اپنے دل کی مدد گاہ گاہ کرتا ہوں
دل کے معبود جبینوں کے خدائی سے الگایسے عالم میں عبادت نہیں ہوگی ہم سے
مبادا پھر اسیر دام عقل و ہوش ہو جاؤںجنوں کا اس طرح اچھا نہیں حد سے گزر جانا
فرض ہے دریا دلوں پر خاکساروں کی مددفرش صحرا کے لئے لازم ہوا سیلاب کا
تنگئ ہیئت سے ٹکراتا ہوا جوش موادشاعری کا لطف آ جاتا ہے چھوٹی بحر میں
اک ادنیٰ سا پردہ ہے اک ادنیٰ سا تفاوتمخلوق میں معبود میں بندہ میں خدا میں
المدد اے جذبہ ذوق محبت المددعشق نے آواز دی بے اختیارانہ مجھے
در و دیوار چمن آج ہیں خوں سے لبریزدست گلچیں سے مبادا کوئی دل ٹوٹا ہے
نیرنگ عشق آج تو ہو جائے کچھ مددپر فن کو ہم کریں متحیر کسی طرح
منزل مرگ کے آ پہنچے ہیں نزدیک اب توکر مدد اے نفس باز پسیں تھوڑی سی
اے محبو! راہ الفت میں ہر اک شے ہے مباحکس نے کھینچا ہے خط ہجراں تمہارے درمیاں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books