aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "maato.n"
اور فرازؔ چاہئیں کتنی محبتیں تجھےماؤں نے تیرے نام پر بچوں کا نام رکھ دیا
جو لوگ موت کو ظالم قرار دیتے ہیںخدا ملائے انہیں زندگی کے ماروں سے
لڑکیاں ماؤں جیسے مقدر کیوں رکھتی ہیںتن صحرا اور آنکھ سمندر کیوں رکھتی ہیں
ہم عشق کے ماروں کا اتنا ہی فسانا ہےرونے کو نہیں کوئی ہنسنے کو زمانا ہے
رات خواب میں میں نے اپنی موت دیکھی تھیاتنے رونے والوں میں تم نظر نہیں آئے
صبح سویرے ننگے پاؤں گھاس پہ چلنا ایسا ہےجیسے باپ کا پہلا بوسہ قربت جیسے ماؤں کی
موت برحق ہے تو پھر موت سے ڈرنا کیساایک ہجرت ہی تو ہے نقل مکانی ہی تو ہے
اے ظلم کے ماتو لب کھولو چپ رہنے والو چپ کب تککچھ حشر تو ان سے اٹھے گا کچھ دور تو نالے جائیں گے
ترے بغیر تیرے انتظار سے تھک کرشب فراق کے ماروں کو نیند آئی ہے
زندگی کی بھی یقیناً کوئی منزل ہوگییہ سفر ہی کی طرح ایک سفر ہے کہ نہیں
ایسے کھوئے سحر کے دیوانےلوٹ کر شام تک نہ گھر آئے
طوفاں سے بچ کے ڈوبی ہے کشتی کہاں نہ پوچھساحل بھی اعتبار کے قابل نہیں رہا
کارواں جن کا لٹا راہ میں آزادی کیقوم کا ملک کا ان درد کے ماروں کو سلامؔ
دل نے ہر دور میں دنیا سے بغاوت کی ہےدل سے تم رسم و روایات کی باتیں نہ کرو
لوگوں کو اپنی فکر ہے لیکن مجھے ندیمبزم حیات و نظم گلستاں کی فکر ہے
نظر اتارتی ہیں وقت وقت پر میریملی ہیں ماؤں کو بینائیاں عجیب و غریب
آپ سے یاد آپ کی اچھیآپ تو ہم کو بھول جاتے ہیں
زمانہ عشق کے ماروں کو مات کیا دے گادلوں کے کھیل میں یہ جیت ہار کچھ بھی نہیں
غم انساں کو سینے سے لگا لویہ خدمت بندگی سے کم نہیں ہے
عشق کے ماروں کو آداب کہاں آتے ہیںتیرے کوچے میں چلے آئے اجازت کے بغیر
Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books