aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "maltaa"
خاموشی کے ناخن سے چھل جایا کرتے ہیںکوئی پھر ان زخموں پر آوازیں ملتا ہے
کچھ نہ کچھ تو ہوتا ہے اک ترے نہ ہونے سےورنہ ایسی باتوں پر کون ہاتھ ملتا ہے
اتنی جھیلی ہے دل نے مایوسیلا شعوری میں ہاتھ ملتا ہے
آنکھیں ملتا روتا چانددیکھو پھر سے نکلا چاند
محبتوں میں دکھاوے کی دوستی نہ ملااگر گلے نہیں ملتا تو ہاتھ بھی نہ ملا
کبھی کسی کو مکمل جہاں نہیں ملتاکہیں زمین کہیں آسماں نہیں ملتا
ملاتے ہو اسی کو خاک میں جو دل سے ملتا ہےمری جاں چاہنے والا بڑی مشکل سے ملتا ہے
محبت رنگ دے جاتی ہے جب دل دل سے ملتا ہےمگر مشکل تو یہ ہے دل بڑی مشکل سے ملتا ہے
عاشقی سے ملے گا اے زاہدبندگی سے خدا نہیں ملتا
دوستی عام ہے لیکن اے دوستدوست ملتا ہے بڑی مشکل سے
ملنے کی طرح مجھ سے وہ پل بھر نہیں ملتادل اس سے ملا جس سے مقدر نہیں ملتا
آفت تو ہے وہ ناز بھی انداز بھی لیکنمرتا ہوں میں جس پر وہ ادا اور ہی کچھ ہے
تمنا درد دل کی ہو تو کر خدمت فقیروں کینہیں ملتا یہ گوہر بادشاہوں کے خزینوں میں
میرؔ عمداً بھی کوئی مرتا ہےجان ہے تو جہان ہے پیارے
مسکراتے ہوئے ملتا ہوں کسی سے جو ظفرؔصاف پہچان لیا جاتا ہوں رویا ہوا میں
یہ ٹھیک ہے نہیں مرتا کوئی جدائی میںخدا کسی کو کسی سے مگر جدا نہ کرے
آدمی آدمی سے ملتا ہےدل مگر کم کسی سے ملتا ہے
ہو رہا ہوں میں کس طرح برباددیکھنے والے ہاتھ ملتے ہیں
یہ تو کہئے اس خطا کی کیا سزامیں جو کہہ دوں آپ پر مرتا ہوں میں
سمجھے گا آدمی کو وہاں کون آدمیبندہ جہاں خدا کو خدا مانتا نہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books