aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "mashGuul"
مشغول ہیں صفائی و توسیع دل میں ہمتنگی نہ اس مکان میں ہو میہمان کو
دل ہے شوق وصل میں مضطر نظر مشتاق دیدجو ہے مشغول اپنی اپنی سعئ لا حاصل میں ہے
غم میں کچھ غم کا مشغلا کیجےدرد کی درد سے دوا کیجے
کتنی آسانی سے مشہور کیا ہے خود کومیں نے اپنے سے بڑے شخص کو گالی دے کر
مسافرت کا ولولہ سیاحتوں کا مشغلہجو تم میں کچھ زیادہ ہے سفر کرو سفر کرو
عشق کا نام گرچہ ہے مشہورمیں تعجب میں ہوں کہ کیا شے ہے
مشہور بھی ہیں بدنام بھی ہیں خوشیوں کے نئے پیغام بھی ہیںکچھ غم کے بڑے انعام بھی ہیں پڑھیے تو کہانی کام کی ہے
اب یہی میرے مشاغل رہ گئےسوچنا اور جانب در دیکھنا
یہ جتنے مسئلے ہیں مشغلے ہیں سب فراغت کےنہ تم بیکار بیٹھے ہو نہ ہم بیکار بیٹھے ہیں
میں زندگی کے سفر میں تھا مشغلہ اس کاوہ ڈھونڈ ڈھونڈ کے مجھ کو گنوا دیا کرتا
سیل زماں میں ڈوب گئے مشہور زمانہ لوگوقت کے منصف نے کب رکھا قائم ان کا نام
کرتا ہوں ایک خواب کے مبہم نقوش یادجب سے کھلی ہے آنکھ اسی مشغلے میں ہوں
ہوئی دیوانگی اس درجہ مشہور جہاں میریجہاں دو آدمی بھی ہیں چھڑی ہے داستاں میری
سارے جہاں میں قصے یہ مشہور ہو گئےبھائی ہمارے منکر دستور ہو گئے
سلگ رہا ہوں خود اپنی ہی آگ میں کب سےیہ مشغلہ تو مرے درد کی اساس نہ تھا
چلا ہے چھوڑ کے تنہا کدھر تصور یارشب فراق میں تھا تجھ سے مشغلہ دل کا
یہی اک مشغلہ ہے زندگی کاتعاقب کر رہا ہوں روشنی کا
اک مشغلہ ٹھہری ہے تمہیں رنجش بے جااک کھیل ہوا تم کو ستانا مرے دل کا
پلا ساقی مئے گل رنگ پھر کالی گھٹا آئیچھپانے کو گنہ مستوں کے کعبہ کی ردا آئی
مشہور جوانی میں ہو وہ کیوں نہ جگت بازمیلان طبیعت تھا لڑکپن سے ضلے پر
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books