aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "mayassar"
نہیں نگاہ میں منزل تو جستجو ہی سہینہیں وصال میسر تو آرزو ہی سہی
اب تو اتنی بھی میسر نہیں مے خانے میںجتنی ہم چھوڑ دیا کرتے تھے پیمانے میں
جس کھیت سے دہقاں کو میسر نہیں روزیاس کھیت کے ہر خوشۂ گندم کو جلا دو
کہاں تو طے تھا چراغاں ہر ایک گھر کے لیےکہاں چراغ میسر نہیں شہر کے لیے
مدتوں بعد میسر ہوا ماں کا آنچلمدتوں بعد ہمیں نیند سہانی آئی
کہتے ہیں عید ہے آج اپنی بھی عید ہوتیہم کو اگر میسر جاناں کی دید ہوتی
ادھوری چھوڑ کے تصویر مر گیا وہ زیبؔکوئی بھی رنگ میسر نہ تھا لہو کے سوا
جدا تھے ہم تو میسر تھیں قربتیں کتنیبہم ہوئے تو پڑی ہیں جدائیاں کیا کیا
نیند آئے گی بھلا کیسے اسے شام کے بعدروٹیاں بھی نہ میسر ہوں جسے کام کے بعد
منزل پہ بھی پہنچ کے میسر نہیں سکوںمجبور اس قدر ہیں شعور سفر سے ہم
آج کیا لوٹتے لمحات میسر آئےیاد تم اپنی عنایات سے بڑھ کر آئے
پیام بر نہ میسر ہوا تو خوب ہوازبان غیر سے کیا شرح آرزو کرتے
جس کو خوش رہنے کے سامان میسر سب ہوںاس کو خوش رہنا بھی آئے یہ ضروری تو نہیں
ذرا جو فرصت نظارگی میسر ہوتو ایک پل میں بھی کیا کیا ہے دیکھنے کے لیے
گلشن سے کوئی پھول میسر نہ جب ہواتتلی نے راکھی باندھ دی کانٹے کی نوک پر
سادگی دیکھ کہ بوسے کی طمع رکھتا ہوںجن لبوں سے کہ میسر نہیں دشنام مجھے
کیا کیا فراغتیں تھیں میسر حیات کووہ دن بھی تھے کہ تیرے سوا کوئی غم نہ تھا
میسر مفت میں تھے آسماں کے چاند تارے تکزمیں کے ہر کھلونے کی مگر قیمت زیادہ تھی
شاید تمہاری دید میسر نہ ہو کبھیآؤ کہ تم کو دیکھ لیں فرصت سے آج ہم
میں ان سب میں اک امتیازی نشاں ہوں فلک پر نمایاں ہیں جتنے ستارےقمرؔ بزم انجم کی مجھ کو میسر صدارت نہیں ہے تو پھر اور کیا ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books