aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "miT"
رنج سے خوگر ہوا انساں تو مٹ جاتا ہے رنجمشکلیں مجھ پر پڑیں اتنی کہ آساں ہو گئیں
مجھے یہ ڈر ہے تری آرزو نہ مٹ جائےبہت دنوں سے طبیعت مری اداس نہیں
نہ سمجھو گے تو مٹ جاؤ گے اے ہندوستاں والوتمہاری داستاں تک بھی نہ ہوگی داستانوں میں
اتنی پی جائے کہ مٹ جائے میں اور تو کی تمیزیعنی یہ ہوش کی دیوار گرا دی جائے
تکلیف مٹ گئی مگر احساس رہ گیاخوش ہوں کہ کچھ نہ کچھ تو مرے پاس رہ گیا
دسمبر کی سردی ہے اس کے ہی جیسیذرا سا جو چھو لے بدن کانپتا ہے
رہتا نہیں انسان تو مٹ جاتا ہے غم بھیسو جائیں گے اک روز زمیں اوڑھ کے ہم بھی
ظلم پھر ظلم ہے بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہےخون پھر خون ہے ٹپکے گا تو جم جائے گا
رات بھر خواب میں جلنا بھی اک بیماری ہےعشق کی آگ سے بچنے میں سمجھ داری ہے
پرانی دیکھ کر تصویر تیرینیا ہر دن گزرتا جا رہا ہے
رات بے چین سی سردی میں ٹھٹھرتی ہے بہتدن بھی ہر روز سلگتا ہے تری یادوں سے
کل جو تھا وہ آج نہیں جو آج ہے کل مٹ جائے گاروکھی سوکھی جو مل جائے شکر کرو تو بہتر ہے
تیری صورت تیری چاہت یادیں سبچھوٹے سے اس دل میں کیا کیا رکھوں گا
ان دوریوں نے اور بڑھا دی ہیں قربتیںسب فاصلے وبا کی طوالت سے مٹ گئے
سچ کہنے کا آخر یہ انجام ہواساری بستی میں میں ہی بدنام ہوا
یوں ملاقات کا یہ دور بنائے رکھیےموت کب ساتھ نبھا جائے بھروسہ کیا ہے
مٹ چلے میری امیدوں کی طرح حرف مگرآج تک تیرے خطوں سے تری خوشبو نہ گئی
یاد بھی تیری مٹ گئی دل سےاور کیا رہ گیا ہے ہونے کو
کئی دن سے شرارت ہی نہیں کیمرے اندر کا بچہ لاپتہ ہے
نقش الفت مٹ گیا تو داغ لفت ہیں بہتشکر کر اے دل کہ تیرے گھر کی دولت گھر میں ہے
Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books