aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "milne"
بڑے لوگوں سے ملنے میں ہمیشہ فاصلہ رکھناجہاں دریا سمندر سے ملا دریا نہیں رہتا
تجھے پانے کی کوشش میں کچھ اتنا کھو چکا ہوں میںکہ تو مل بھی اگر جائے تو اب ملنے کا غم ہوگا
جاتے ہو خدا حافظ ہاں اتنی گزارش ہےجب یاد ہم آ جائیں ملنے کی دعا کرنا
تجھ سے ملنے کو بے قرار تھا دلتجھ سے مل کر بھی بے قرار رہا
ملنے کی طرح مجھ سے وہ پل بھر نہیں ملتادل اس سے ملا جس سے مقدر نہیں ملتا
کیا کہوں اس سے کہ جو بات سمجھتا ہی نہیںوہ تو ملنے کو ملاقات سمجھتا ہی نہیں
روز وہ خواب میں آتے ہیں گلے ملنے کومیں جو سوتا ہوں تو جاگ اٹھتی ہے قسمت میری
سنتے رہے ہیں آپ کے اوصاف سب سے ہمملنے کا آپ سے کبھی موقع نہیں ملا
روز ملنے پہ بھی لگتا تھا کہ جگ بیت گئےعشق میں وقت کا احساس نہیں رہتا ہے
خود اپنے آپ سے ملنے کی خاطرابھی کوسوں مجھے چلنا پڑے گا
ہزار رخ ترے ملنے کے ہیں نہ ملنے میںکسے فراق کہوں اور کسے وصال کہوں
یہی ملنے کا سمے بھی ہے بچھڑنے کا بھیمجھ کو لگتا ہے بہت اپنے سے ڈر شام کے بعد
راس آنے لگی دنیا تو کہا دل نے کہ جااب تجھے درد کی دولت نہیں ملنے والی
اس سے ملنے کی خوشی بعد میں دکھ دیتی ہےجشن کے بعد کا سناٹا بہت کھلتا ہے
عمر بھر ملنے نہیں دیتی ہیں اب تو رنجشیںوقت ہم سے روٹھ جانے کی ادا تک لے گیا
ہائے وہ لوگ گئے چاند سے ملنے اور پھراپنے ہی ٹوٹے ہوئے خواب اٹھا کر لے آئے
عید کے بعد وہ ملنے کے لیے آئے ہیںعید کا چاند نظر آنے لگا عید کے بعد
دیر سے آنے پر وو خفا تھا آخر مان گیاآج میں اپنے باپ سے ملنے قبرستان گیا
وہ دل ہی کیا ترے ملنے کی جو دعا نہ کرےمیں تجھ کو بھول کے زندہ رہوں خدا نہ کرے
بعض اوقات کسی اور کے ملنے سے عدمؔاپنی ہستی سے ملاقات بھی ہو جاتی ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books