aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "misra"
چاند سا مصرعہ اکیلا ہے مرے کاغذ پرچھت پہ آ جاؤ مرا شعر مکمل کر دو
ایک مصرع ہے زندگی میریآپ چاہیں تو شعر ہو جائے
یہ مصرع کاش نقش ہر در و دیوار ہو جائےجسے جینا ہو مرنے کے لیے تیار ہو جائے
میرے ہر مصرعے پہ اس نے وصل کا مصرعہ لگایاسب ادھورے شعر شب بھر میں مکمل ہو گئے تھے
آ گیا دھیان میں مضموں تری یکتائی کاآج مطلع ہوا مصرع مری تنہائی کا
ذرا یہ دوسرا مصرع درست فرمائیںمرے مکان پہ لکھا ہے گھر برائے فروخت
خشک سیروں تن شاعر کا لہو ہوتا ہےتب نظر آتی ہے اک مصرعۂ تر کی صورت
یہ مصرع لکھ دیا کس شوخ نے محراب مسجد پریہ ناداں گر گئے سجدوں میں جب وقت قیام آیا
ہم کو مصرع کے تنگ سینے میںآہ بھرنے کا تجربہ ہے میاں
وہ جلوۂ صد رنگ میں اک ڈھنگ سے نکلاجو مصرعہ ترے سینہ و آہنگ سے نکلا
میں نے ہر فائل کی دمچی پر یہ مصرع لکھ دیاکام ہو سکتا نہیں سرکار میں روزے سے ہوں
آسماں کہتے ہیں جس کو وہ زمین شعر ہےماہ نو مصرع ہے وصف ابروئے خم دار میں
ہوتے ہوتے نہ ہوا مصرع رنگیں موزوںبند کیوں ہو گیا خون جگر آتے آتے
ہر گام پہ ہی سائے سے اک مصرع موزوںگر چند قدم چلیے تو کیا خوب غزل ہو
پیری ہوئی شباب سے اترا جھٹک گیاشاعر ہوں میرا مصرع ثانی لٹک گیا
شعر کی طرح جو ہوتے ہیں مکمل کچھ لوگوہ بنا مصرع ثانی کے نہیں ہوتے ہیں
جب بھی عقل بناتی ہے پہلا مصرعدل کو مصرع ثانی ہونا پڑتا ہے
برابر ایک سے مصرع نظر آتے ہیں ابرو کےتوارد کہئے یا ہے ایک میں مضمون چوری کا
پوچھی جو اس کی وجہ تو کہنے لگے جنابسردی بہت شدید تھی مصرعہ سکڑ گیا
سانس کھینچیں تو مصرع اولیٰسانس چھیڑیں تو مصرع ثانی
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books