aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "misvaak"
چاند سا مصرعہ اکیلا ہے مرے کاغذ پرچھت پہ آ جاؤ مرا شعر مکمل کر دو
کہاں ملے گی مثال میری ستم گری کیکہ میں گلابوں کے زخم کانٹوں سے سی رہا ہوں
میں چاہتا ہوں محبت مجھے فنا کر دےفنا بھی ایسا کہ جس کی کوئی مثال نہ ہو
ٹوٹے بت مسجد بنی مسمار بت خانہ ہواجب تو اک صورت بھی تھی اب صاف ویرانہ ہوا
غم سے بکھرا نہ پائمال ہوامیں تو غم سے ہی بے مثال ہوا
آئنہ دیکھ کر وہ یہ سمجھےمل گیا حسن بے مثال ہمیں
برا ہو آئینے ترا میں کون ہوں نہ کھل سکامجھی کو پیش کر دیا گیا مری مثال میں
ایک مصرع ہے زندگی میریآپ چاہیں تو شعر ہو جائے
زمانہ عقل کو سمجھا ہوا ہے مشعل راہکسے خبر کہ جنوں بھی ہے صاحب ادراک
کوئی منزل آخری منزل نہیں ہوتی فضیلؔزندگی بھی ہے مثال موج دریا راہ رو
ہم نے اس چہرے کو باندھا نہیں مہتاب مثالہم نے مہتاب کو اس رخ کے مماثل باندھا
جلا کے مشعل جاں ہم جنوں صفات چلےجو گھر کو آگ لگائے ہمارے ساتھ چلے
اچھی مثال بنتیں ظاہر اگر وہ ہوتیںان نیکیوں کو ہم تو دریا میں ڈال آئے
کمال حسن ہے حسن کمال سے باہرازل کا رنگ ہے جیسے مثال سے باہر
لوگ صدموں سے مر نہیں جاتےسامنے کی مثال ہے میری
چاہتے بھی ہیں چاہتے بھی نہیںدوستی کی نئی مثال ہے یہ
ہیں راکھ راکھ مگر آج تک نہیں بکھرےکہو ہوا سے ہماری مثال لے آئے
اک حسن بے مثال کی تمثیل کے لیےپرچھائیوں پہ رنگ گراتا رہا ہوں میں
مثال شمع جلا ہوں دھواں سا بکھرا ہوںمیں انتظار کی ہر کیفیت سے گزرا ہوں
مجھے تراش کے رکھ لو کہ آنے والا وقتخزف دکھا کے گہر کی مثال پوچھے گا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books