aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "mukhtasar"
وصل کا دن اور اتنا مختصردن گنے جاتے تھے اس دن کے لیے
مختصر یہ ہے ہماری داستان زندگیاک سکون دل کی خاطر عمر بھر تڑپا کیے
مجھے چھوڑ دے میرے حال پر ترا کیا بھروسہ ہے چارہ گریہ تری نوازش مختصر میرا درد اور بڑھا نہ دے
داستاں ہوں میں اک طویل مگرتو جو سن لے تو مختصر بھی ہوں
وہ خوش کلام ہے ایسا کہ اس کے پاس ہمیںطویل رہنا بھی لگتا ہے مختصر رہنا
ہماری زندگی تو مختصر سی اک کہانی تھیبھلا ہو موت کا جس نے بنا رکھا ہے افسانہ
وقت کے قدرداں کی نظروں میںزندگی مختصر نہیں ہوتی
بڑا وسیع ہے اس کے جمال کا منظروہ آئینے میں تو بس مختصر سا رہتا ہے
وقت کی سعیٔ مسلسل کارگر ہوتی گئیزندگی لحظہ بہ لحظہ مختصر ہوتی گئی
ابھی میری اپنی سمجھ میں بھی نہیں آ رہیمیں جبھی تو بات کو مختصر نہیں کر رہا
سوداؔ خدا کے واسطے کر قصہ مختصراپنی تو نیند اڑ گئی تیرے فسانے میں
ملے فرصت تو سن لینا کسی دنمرا قصہ نہایت مختصر ہے
طول شب فراق کا قصہ نہ پوچھئےمحشر تلک کہوں میں اگر مختصر کہوں
پکارا جب مجھے تنہائی نے تو یاد آیاکہ اپنے ساتھ بہت مختصر رہا ہوں میں
غم عمر مختصر سے ابھی بے خبر ہیں کلیاںنہ چمن میں پھینک دینا کسی پھول کو مسل کر
زندگی مختصر ملی تھی ہمیںحسرتیں بے شمار لے کے چلے
کیسے قصے تھے کہ چھڑ جائیں تو اڑ جاتی تھی نیندکیا خبر تھی وہ بھی حرف مختصر ہو جائیں گے
جانے کس وقت کوچ کرنا ہواپنا سامان مختصر رکھیے
ہم نے ہزار فاصلے جی کر تمام شباک مختصر سی رات کو مدت بنا دیا
بچھڑ کے تجھ سے نہ جی پائے مختصر یہ ہےاس ایک بات سے نکلی ہے داستاں کیا کیا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books