aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "murda"
زندگی زندہ دلی کا ہے ناممردہ دل خاک جیا کرتے ہیں
نگاہ عشق دل زندہ کی تلاش میں ہےشکار مردہ سزاوار شاہباز نہیں
افسردہ دل کے واسطے کیا چاندنی کا لطفلپٹا پڑا ہے مردہ سا گویا کفن کے ساتھ
نہ ہو احساس تو سارا جہاں ہے بے حس و مردہگداز دل ہو تو دکھتی رگیں ملتی ہیں پتھر میں
یہاں تو رسم ہے زندوں کو دفن کرنے کیکسی بھی قبر سے مردہ کہاں نکلتا ہے
زندہ لوگوں کی بود و باش میں ہیںمردہ لوگوں کی عادتیں باقی
سینے میں بے قرار ہیں مردہ محبتیںممکن ہے یہ چراغ کبھی خود ہی جل پڑے
میں نے دنیا چھوڑ دی لیکن مرا مردہ بدنایک الجھن کی طرح قاتل کی نظروں میں رہا
فرقت میں منہ لپیٹے میں اس طرح پڑا ہوںجس طرح کوئی مردہ لپٹا ہوا کفن میں
کام اس کے لب سے ہے مجھے بنت العنب سے کیاہے آب زندگی بھی تو لے جائے مردہ شو
مردہ آنکھیں دیکھنے سے بڑھ کے وحشت ناک ہےزندہ آنکھوں میں کسی کی موت کا ڈر دیکھنا
یہ بزرگوں کی روا داری کے پژمردہ گلابآبیاری چاہتے ہیں ان میں چنگاری نہ رکھ
کیجیے کیوں مردہ ارمانوں سے چھیڑسونے والوں کو تو سونے دیجیے
مردہ پڑے تھے لوگ گھروں کی پناہ میںدریا وفور غیظ سے بپھرا تھا چار سو
زیست نے مردہ بنا رکھا تھا مجھ کو ہجر میںموت نے دکھلا دیا آ کر مسیحائی کا رنگ
کیا جانیے کس کس کو میں یاں دی ہے اذیتمردہ بھی جو پہلو میں سلاتا نہیں مجھ کو
ہم چھنالوں کی چھوڑ دی یارینفس کو مار کر کیا مردا
پیر ہو شیخ ہوا ہے دیکھو طفلوں کا مریدمردہ بولا ہے کفن پھاڑ قیامت آئی
ہنگام قناعت دل مردہ ہوا زندہمضمون قم اعجاز لب نان جویں تھا
کیا اس حرام خور کو جز مردہ ہے نصیبآیا نہ منہ میں گور کے لقمہ حلال کا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books