aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "mushkil"
ملاتے ہو اسی کو خاک میں جو دل سے ملتا ہےمری جاں چاہنے والا بڑی مشکل سے ملتا ہے
ہزاروں سال نرگس اپنی بے نوری پہ روتی ہےبڑی مشکل سے ہوتا ہے چمن میں دیدہ ور پیدا
محبت رنگ دے جاتی ہے جب دل دل سے ملتا ہےمگر مشکل تو یہ ہے دل بڑی مشکل سے ملتا ہے
دوستی عام ہے لیکن اے دوستدوست ملتا ہے بڑی مشکل سے
میرؔ صاحب تم فرشتہ ہو تو ہوآدمی ہونا تو مشکل ہے میاں
بات کرنی مجھے مشکل کبھی ایسی تو نہ تھیجیسی اب ہے تری محفل کبھی ایسی تو نہ تھی
بہت مشکل ہے دنیا کا سنورناتری زلفوں کا پیچ و خم نہیں ہے
اپنی منزل پہ پہنچنا بھی کھڑے رہنا بھیکتنا مشکل ہے بڑے ہو کے بڑے رہنا بھی
اب اس کی شکل بھی مشکل سے یاد آتی ہےوہ جس کے نام سے ہوتے نہ تھے جدا مرے لب
ابتدا وہ تھی کہ جینا تھا محبت میں محالانتہا یہ ہے کہ اب مرنا بھی مشکل ہو گیا
آڑے آیا نہ کوئی مشکل میںمشورے دے کے ہٹ گئے احباب
چھوڑا نہیں خودی کو دوڑے خدا کے پیچھےآساں کو چھوڑ بندے مشکل کو ڈھونڈتے ہیں
دن گزارا تھا بڑی مشکل سےپھر ترا وعدۂ شب یاد آیا
روشنی ڈھونڈ کے لانا کوئی مشکل تو نہ تھالیکن اس دوڑ میں ہر شخص کو جلتے دیکھا
صبر کرنا سخت مشکل ہے تڑپنا سہل ہےاپنے بس کا کام کر لیتا ہوں آساں دیکھ کر
دونوں کا ملنا مشکل ہے دونوں ہیں مجبور بہتاس کے پاؤں میں مہندی لگی ہے میرے پاؤں میں چھالے ہیں
بہت مشکل ہے بنجارہ مجازیسلیقہ چاہئے آوارگی میں
مشکل بہت پڑے گی برابر کی چوٹ ہےآئینہ دیکھئے گا ذرا دیکھ بھال کے
اب تو مشکل ہے کسی اور کا ہونا مرے دوستتو مجھے ایسے ہوا جیسے کرونا مرے دوست
مشکل کو سمجھنے کا وسیلہ نکل آتاتم بات تو کرتے کوئی رستہ نکل آتا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books