aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "na.nge"
دوپہر کی دھوپ میں میرے بلانے کے لیےوہ ترا کوٹھے پہ ننگے پاؤں آنا یاد ہے
صبح سویرے ننگے پاؤں گھاس پہ چلنا ایسا ہےجیسے باپ کا پہلا بوسہ قربت جیسے ماؤں کی
اب تو دروازے سے اپنے نام کی تختی اتارلفظ ننگے ہو گئے شہرت بھی گالی ہو گئی
وہاں سلام کو آتی ہے ننگے پاؤں بہارکھلے تھے پھول جہاں تیرے مسکرانے سے
ہر دم دعائے آب و ہوا مانگتے رہےننگے درخت سبز قبا مانگتے رہے
اے جلتی رتو گواہ رہناہم ننگے پاؤں چل رہے ہیں
ڈھانپا کفن نے داغ عیوب برہنگیمیں ورنہ ہر لباس میں ننگ وجود تھا
اہل ہمت کو بلاؤں پہ ہنسی آتی ہےننگ ہستی ہے مصیبت میں پریشاں ہونا
ایک حمام میں تبدیل ہوئی ہے دنیاسب ہی ننگے ہیں کسے دیکھ کے شرماؤں میں
دور سے تکتے رہے ننگے بدنہو گئے شو کیس میں میلے لباس
وقت کے صحرا میں ننگے پاؤں ٹھہرے ہو سلیمؔدھوپ کی شدت یکایک بڑھ نہ جائے چل پڑو
نجد میں کیا قیس کا ہے عرس آجننگے ننگے جمع ہیں حمام میں
شراب ساقیٔ کوثر سے لیجو آفریدیؔیہ بادہ نوشئ دنیا ہے تجھ کو ننگ شراب
پہلو میں اگر دل ہے تو تو دل میں ہے میرےگو ننگ خلائق ہوں مگر جان جہاں ہوں
میں جب بھوکے پرندے دیکھتا ہوں اپنے آنگن میںمجھے اپنے وطن کے ننگے بچے یاد آتے ہیں
زندگی کرنا وہ مشکل فن ہے اشہرؔ ہاشمیجیسے کہ چلنا پڑے بجلی کے ننگے تار پر
کون پابند جنوں فصل بہاراں میں نہ تھااس برس ننگ جوانی تھا جو زنداں میں نہ تھا
رات کی رنگینیاں منہ دیکھتی رہ جائیں گیہم تھکن سے چور ننگے فرش پر سو جائیں گے
گھر کی تعمیر تصور ہی میں ہو سکتی ہےاپنے نقشے کے مطابق یہ زمیں کچھ کم ہے
آندھی چلی تو نقش کف پا نہیں ملادل جس سے مل گیا وہ دوبارا نہیں ملا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books