aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "nature"
فلک دیتا ہے جن کو عیش ان کو غم بھی ہوتے ہیںجہاں بجتے ہیں نقارے وہاں ماتم بھی ہوتا ہے
آتش عشق وہ جہنم ہےجس میں فردوس کے نظارے ہیں
گفتگو دیر سے جاری ہے نتیجے کے بغیراک نئی بات نکل آتی ہے ہر بات کے ساتھ
نور بدن سے پھیلی اندھیرے میں چاندنیکپڑے جو اس نے شب کو اتارے پلنگ پر
یہ شفق چاند ستارے نہیں اچھے لگتےتم نہیں ہو تو نظارے نہیں اچھے لگتے
جب نظارے تھے تو آنکھوں کو نہیں تھی پروااب انہی آنکھوں نے چاہا تو نظارے نہیں تھے
دل کے معاملے میں نتیجے کی فکر کیاآگے ہے عشق جرم و سزا کے مقام سے
کیا عجب کار تحیر ہے سپرد نار عشقگھر میں جو تھا بچ گیا اور جو نہیں تھا جل گیا
ہم مے کشوں کو ڈر نہیں مرنے کا محتسبفردوس میں بھی سنتے ہیں نہر شراب ہے
اس نے ناسور کر لیا ہوگازخم کو شاعری بناتے ہوئے
باتیں ناصح کی سنیں یار کے نظارے کیےآنکھیں جنت میں رہیں کان جہنم میں رہے
اس بار ملی ہے جو نتیجے میں برائیکام آئی ہے اپنی کوئی اچھائی ہمارے
ہم تو صحرا ہوئے جاتے تھے کہ اس نے آ کرشہر آباد کیا نہر صبا جاری کی
جہاں جہاں بھی ہے نہر فرات کا امکاںوہیں یزید کا لشکر دکھائی دیتا ہے
بند آنکھیں کروں اور خواب تمہارے دیکھوںتپتی گرمی میں بھی وادی کے نظارے دیکھوں
شوخیٔ حسن کے نظارے کی طاقت ہے کہاںطفل ناداں ہوں میں بجلی سے دہل جاتا ہوں
وہ نظر آتا ہے مجھ کو میں نظر آتا نہیںخوب کرتا ہوں اندھیرے میں نظارے رات کو
نظارہ نے بھی کام کیا واں نقاب کامستی سے ہر نگہ ترے رخ پر بکھر گئی
ان پہ قربان ہر خوشی کر دیزندگی نذر زندگی کر دی
اک بیمار وصیت کرنے والا ہےرشتے ناطے جیبھ نکالے بیٹھے ہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books