aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "nikaltii"
دل سے جو بات نکلتی ہے اثر رکھتی ہےپر نہیں طاقت پرواز مگر رکھتی ہے
میں کیا کروں مرے قاتل نہ چاہنے پر بھیترے لیے مرے دل سے دعا نکلتی ہے
ہزار بار جو مانگا کرو تو کیا حاصلدعا وہی ہے جو دل سے کبھی نکلتی ہے
سچ تو کہہ دوں مگر اس دور کے انسانوں کوبات جو دل سے نکلتی ہے بری لگتی ہے
اس سے ملے زمانہ ہوا لیکن آج بھیدل سے دعا نکلتی ہے خوش ہو جہاں بھی ہو
ہر ایک آنکھ میں ہوتی ہے منتظر کوئی آنکھہر ایک دل میں کہیں کچھ جگہ نکلتی ہے
صورت وصل نکلتی کسی تدبیر کے ساتھمیری تصویر ہی کھنچتی تری تصویر کے ساتھ
میں اپنے جسم کی سرگوشیوں کو سنتا ہوںترے وصال کی ساعت نکلتی جاتی ہے
کسی کی تمنا نکلتی رہیمری آرزو ہاتھ ملتی رہی
کیا بیٹھنا کیا اٹھنا کیا بولنا کیا ہنسناہر آن میں کافر کی اک آن نکلتی ہے
ملتی ہے خوشی سب کو جیسے ہی کہیں سے بھیبھولی ہوئی بچپن کی تصویر نکلتی ہے
سفر کا خاتمہ ہوتا نہیں کہیں اپناہر اک پڑاؤ سے اک ابتدا نکلتی ہے
تمہاری یاد نکلتی نہیں مرے دل سےنشہ چھلکتا نہیں ہے شراب سے باہر
میری قسمت ہے یہ آوارہ خرامی ساجدؔدشت کو راہ نکلتی ہے نہ گھر آتا ہے
تم بھول گئے مجھ کو یوں یاد دلاتا ہوںجو آہ نکلتی ہے وہ یاد دہانی ہے
سلوک ایسا نہیں اس کا پھر بھی جانے کیوںوہ یاد آئے تو دل سے دعا نکلتی ہے
کسی کے راستے کی خاک میں پڑے ہیں ظفرؔمتاع عمر یہی عاجزی نکلتی ہے
تاثیر ہو کیا خاک جو باتوں میں گھڑت ہوکچھ بات نکلتی ہے تو بے ساختہ پن میں
جو زمیں کوچۂ قاتل میں نکلتی ہے نئیوقف وہ بہر مزار شہدا ہوتی ہے
سندور اس کی مانگ میں دیتا ہے یوں بہارجیسے دھنک نکلتی ہے ابر سیاہ میں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books