aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "pag.dii"
یہ تیرا تاج نہیں ہے ہماری پگڑی ہےیہ سر کے ساتھ ہی اترے گی سر کا حصہ ہے
بوسہ جو مانگا بزم میں فرمایا یار نےیہ دن دہاڑے آئے ہیں پگڑی اتارنے
جناب شیخ مے خانہ میں بیٹھے ہیں برہنہ سراب ان سے کون پوچھے آپ نے پگڑی کہاں رکھ دی
پگڑی اپنی یہاں سنبھال چلواور بستی نہ ہو یہ دلی ہے
ہمارے سر پہ پیچ و خم کا یہ صافہ وراثت ہےکہ تم پگڑی سمجھتے ہو جسے ہم تاج کہتے ہیں
کوئی تو پگڑی بدلتا ہے اوروں سے لیکنمیاں نظیرؔ ہم اب تم سے تن بدلتے ہیں
دھوم کر رکھی تھی کل رندوں نے بزم وعظ میںپگڑی غائب تھی جناب شیخ کی گل تھا چراغ
زاہدا تو صحبت رنداں میں آیا ہے تو سنترک گالی کا نہ کر پگڑی اترنے سے نہ ڈر
آتا ہے محتسب پئے تعزیر مے کشوپگڑی کو اس کی پھینک دو داڑھی کو لو اکھاڑ
تم مجھے چھوڑ کے جاؤ گے تو مر جاؤں گایوں کرو جانے سے پہلے مجھے پاگل کر دو
دل بھی پاگل ہے کہ اس شخص سے وابستہ ہےجو کسی اور کا ہونے دے نہ اپنا رکھے
دل پاگل ہے روز نئی نادانی کرتا ہےآگ میں آگ ملاتا ہے پھر پانی کرتا ہے
میں کہ کاغذ کی ایک کشتی ہوںپہلی بارش ہی آخری ہے مجھے
وہ چہرہ کتابی رہا سامنےبڑی خوب صورت پڑھائی ہوئی
روز تاروں کو نمائش میں خلل پڑتا ہےچاند پاگل ہے اندھیرے میں نکل پڑتا ہے
اس قدر مسلسل تھیں شدتیں جدائی کیآج پہلی بار اس سے میں نے بے وفائی کی
ہمیں پڑھاؤ نہ رشتوں کی کوئی اور کتابپڑھی ہے باپ کے چہرے کی جھریاں ہم نے
ایسا نہیں کہ ان سے محبت نہیں رہیجذبات میں وہ پہلی سی شدت نہیں رہی
وقت اچھا بھی آئے گا ناصرؔغم نہ کر زندگی پڑی ہے ابھی
نہ تھی حال کی جب ہمیں اپنے خبر رہے دیکھتے اوروں کے عیب و ہنرپڑی اپنی برائیوں پر جو نظر تو نگاہ میں کوئی برا نہ رہا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books