aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "panne"
نہ پانے سے کسی کے ہے نہ کچھ کھونے سے مطلب ہےیہ دنیا ہے اسے تو کچھ نہ کچھ ہونے سے مطلب ہے
تجھ کو پانے میں مسئلہ یہ ہےتجھ کو کھونے کے وسوسے رہیں گے
یہ زندگی بھی عجب کاروبار ہے کہ مجھےخوشی ہے پانے کی کوئی نہ رنج کھونے کا
میری اک چھوٹی سی کوشش تجھ کو پانے کے لیےبن گئی ہے مسئلہ سارے زمانے کے لیے
اس سے بچھڑ کے دل کا ہوا ہے عجیب حالپانے کی آرزو گئی کھونے کا ڈر گیا
مندر گئے مسجد گئے پیروں فقیروں سے ملےاک اس کو پانے کے لیے کیا کیا کیا کیا کیا ہوا
کسے پانے کی خواہش ہے کہ ساجدؔمیں رفتہ رفتہ خود کو کھو رہا ہوں
ہوئی جن سے توقع خستگی کی داد پانے کیوہ ہم سے بھی زیادہ خستۂ تیغ ستم نکلے
تمہیں پانے کی حیثیت نہیں ہےمگر کھونے کی بھی ہمت نہیں ہے
اپنی آنکھوں کو نوچ ڈالا ہےتم کو پانے کے خواب بنتی ہیں
جو ہمیں پا کے بھی کھونے سے بہت پیچھے تھاہم اسے کھو کے بھی پانے سے بہت آگے ہیں
وہ دور تھا تو بہت حسرتیں تھیں پانے کیوہ مل گیا ہے تو جی چاہتا ہے کھونے کو
اپنی سوچیں سفر میں رہتی ہیںاس کو پانے کی جستجو دیکھو
تجھ کو پا کر بھی تجھے پانے کی خواہش ہے ابھیمیرے دریا تو الگ تیری روانی ہے الگ
ڈھلی جو شام تو مجھ میں سمٹ گیا جیسےقرار پانے سمندر میں آفتاب اترے
خود کو پانے کی طلب میں آرزو اس کی بھی تھیمیں جو مل جاتا تو اس میں آبرو اس کی بھی تھی
اسے تو دولت دنیا بھی کم بھی پانے کومری تو ذات کا میزان بھی زیادہ نہیں
با وفائی کی ادا پانے لگا ہوں تجھ میںاے جفا دوست یہ کیا دیکھ رہا ہوں تجھ میں
ہو گیا موقوف یہ سوداؔ کا بالکل احتراقلالہ بے داغ سیہ پانے لگا نشو و نما
جس کو چاہا تو نے اس کو مل گیاورنہ تجھ کو پانے والا کون تھا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books