aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "parda-daar-e-raaz-e-ishq"
گرچہ ہے طرز تغافل پردہ دار راز عشقپر ہم ایسے کھوئے جاتے ہیں کہ وہ پا جائے ہے
افشائے راز عشق میں گو ذلتیں ہوئیںلیکن اسے جتا تو دیا جان تو گیا
ہوتا ہے راز عشق و محبت انہیں سے فاشآنکھیں زباں نہیں ہیں مگر بے زباں نہیں
سینے میں راز عشق چھپایا نہ جائے گایہ آگ وہ ہے جس کو دبایا نہ جائے گا
ہو گیا راز عشق بے پردہاس نے پردہ سے جو نکالا منہ
پوشیدہ راز عشق چلا جائے تھا سو آجبے طاقتی نے دل کی وہ پردہ اٹھا دیا
دل کون ہے کہ اس سے کہیں راز عشق ہمتیرے خیال سے بھی نہ ہم گفتگو کریں
سخن راز نشاط و غم کا پردہ ہو ہی جاتا ہےغزل کہہ لیں تو جی کا بوجھ ہلکا ہو ہی جاتا ہے
سینہ میں دل ہے دل میں داغ داغ میں سوز و ساز عشقپردہ بہ پردہ ہے نہاں پردہ نشیں کا راز عشق
راہ دور عشق میں روتا ہے کیاآگے آگے دیکھیے ہوتا ہے کیا
جانے کس کس کا گلا کٹتا پس پردۂ عشقکھل گئے میری شہادت میں ستم گر کتنے
دختر رز مت کہو ناپاک ہےآبروئے دودمان تاک ہے
پردہ ہے اک بقا کا راز فنا نہ پوچھومر کر بھی ساتھ ہم سے چھوٹا نہ زندگی کا
یہ عشق پیشگی دار و رسن کے ہنگامےیہ رنگ زندہ سلامت ہے یعنی ہم ابھی ہیں
اشک غم الفت میں اک راز نہانی ہےپی جاؤ تو امرت ہے بہہ جائے تو پانی ہے
اندھیری رات کو میں روز عشق سمجھا تھاچراغ تو نے جلایا تو دل بجھا میرا
یہ راہ عشق ہے آخر کوئی مذاق نہیںصعوبتوں سے جو گھبرا گئے ہوں گھر جائیں
اس بار راہ عشق کچھ اتنی طویل تھیاس کے بدن سے ہو کے گزرنا پڑا مجھے
رہ عشق و وفا بھی کوچہ و بازار ہو جیسےکبھی جو ہو نہیں پاتا وہ سودا یاد آتا ہے
ٹھوکر بھی راہ عشق میں کھانی ضرور ہےچلتا نہیں ہوں راہ کو ہموار دیکھ کر
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books