aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "parda-sa.nj-e-zamzama-e-al-amaa.n"
حیرت ہے آج چشم زمانہ شناس میںدیکھا گیا ہے اس کو غزل کے لباس میں
کیجئے ایسا جہاں پیدا جہاں کوئی نہ ہوذرہ و اختر زمین و آسماں کوئی نہ ہو
داور حشر مرا نامۂ اعمال نہ دیکھاس میں کچھ پردہ نشینوں کے بھی نام آتے ہیں
دیار عشق آیا کفر و ایماں کی حدیں چھوٹیںیہیں سے اور پیدا کر خدا و اہرمن کوئی
ہم ضعیفوں کو کہاں آمد و شد کی طاقتآنکھ کی بند ہوا کوچۂ جاناں پیدا
پنہاں ہیں صد سوال پس پردۂ حیادل دے دیا جواب تھا لیکن رہے خموش
جبین پارسا کو دیکھ کر ایماں لرزتا ہےمعاذ اللہ کہ کیا انجام ہے اس پارسائی کا
مری زمین پہ پھیلا ہے آسمان عدمازل سے میرے زمانے پہ اک زمانہ ہے
یہ زمزمہ طیور خوش آہنگ کا نہیںہے نغمہ سنج بلبل رنگیں نوائے قلب
آہن و سنگ کو زہراب فنا چاٹ گیاپہلے دیوار شکستہ ہوئی پھر باب گرا
شر سے ہے خیر کا امکاں پیدانور و ظلمت ہوئے جڑواں پیدا
تم کیوں شب جدائی پردے میں چھپ گئے ہوقسمت کے اور تارے سب آسمان پر ہیں
یہ کار زندگی تھا تو کرنا پڑا مجھےخود کو سمیٹنے میں بکھرنا پڑا مجھے
جبین سنگ پہ لکھا مرا فسانہ گیامیں رہ گزر تھا مجھے روند کر زمانہ گیا
اس بار راہ عشق کچھ اتنی طویل تھیاس کے بدن سے ہو کے گزرنا پڑا مجھے
عیاں تھے جذبۂ دل اور بیاں تھے سارے خیالکوئی بھی پردہ نہ تھا جب کے تھے حجاب میں ہم
ہوا ہے قریۂ جاں میں یہ سانحہ کیسامرے وجود کے اندر ہے زلزلہ کیسا
میں سنگ میل تھا تو یہ کرنا پڑا مجھےتا عمر راستے میں ٹھہرنا پڑا مجھے
ذات کے پردے سے باہر آ کے بھی تنہا رہوںمیں اگر ہوں اجنبی تو میرے گھر میں کون ہے
صبح گر صبح قیامت ہو تو کچھ پروا نہیںہجر کی جب رات ایسی بے قراری میں کٹی
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books