aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "parinde"
نکال لایا ہوں ایک پنجرے سے اک پرندہاب اس پرندے کے دل سے پنجرہ نکالنا ہے
تھکے ہارے پرندے جب بسیرے کے لیے لوٹیںسلیقہ مند شاخوں کا لچک جانا ضروری ہے
بچھڑ کے تجھ سے نہ دیکھا گیا کسی کا ملاپاڑا دیئے ہیں پرندے شجر پہ بیٹھے ہوئے
درخت کٹ گیا لیکن وہ رابطے ناصرؔتمام رات پرندے زمیں پہ بیٹھے رہے
ہوا کی زد میں پتے کی طرح تھاوہ اک زخمی پرندے کی طرح تھا
مرے حالات کو بس یوں سمجھ لوپرندے پر شجر رکھا ہوا ہے
اک اور تیر چلا اپنا عہد پورا کرابھی پرندے میں تھوڑی سی جان باقی ہے
نئی فضا کے پرندے ہیں کتنے متوالےکہ بال و پر سے بھی پہلے اڑان مانگتے ہیں
یہ پرندے بھی کھیتوں کے مزدور ہیںلوٹ کے اپنے گھر شام تک جائیں گے
رہا کر دے قفس کی قید سے گھایل پرندے کوکسی کے درد کو اس دل میں کتنے سال پالے گا
کچھ احتیاط پرندے بھی رکھنا بھول گئےکچھ انتقام بھی آندھی نے بدترین لیے
عجیب درد کا رشتہ تھا سب کے سب روئےشجر گرا تو پرندے تمام شب روئے
پرندے دور فضاؤں میں کھو گئے علویؔاجاڑ اجاڑ درختوں پہ آشیانے تھے
اڑ گئے سارے پرندے موسموں کی چاہ میںانتظار ان کا مگر بوڑھے شجر کرتے رہے
نہ جانے کل ہوں کہاں ساتھ اب ہوا کے ہیںکہ ہم پرندے مقامات گم شدہ کے ہیں
اور بھٹکیں گے تو کچھ اور نیا دیکھیں گےہم تو آوارہ پرندے ہیں ہمارا کیا ہے
پرندہ جانب دانہ ہمیشہ اڑ کے آتا ہےپرندے کی طرف اڑ کر کبھی دانہ نہیں آتا
جانے کیا کیا ظلم پرندے دیکھ کے آتے ہیںشام ڈھلے پیڑوں پر مرثیہ خوانی ہوتی ہے
وہ پرندے جو آنکھ رکھتے ہیںسب سے پہلے اسیر ہوتے ہیں
پرندے لڑ ہی پڑے جائیداد پر آخرشجر پہ لکھا ہوا ہے شجر برائے فروخت
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books