aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "qaaf"
آندھی چلی تو نقش کف پا نہیں ملادل جس سے مل گیا وہ دوبارا نہیں ملا
اس محفل کیف و مستی میں اس انجمن عرفانی میںسب جام بکف بیٹھے ہی رہے ہم پی بھی گئے چھلکا بھی گئے
چبھن یہ پیٹھ میں کیسی ہے مڑ کے دیکھ تو لےکہیں کوئی تجھے پیچھے سے دیکھتا ہوگا
گلی کے موڑ سے گھر تک اندھیرا کیوں ہے نظامؔچراغ یاد کا اس نے بجھا دیا ہوگا
جم گیا خوں کف قاتل پہ ترا میرؔ زبسان نے رو رو دیا کل ہاتھ کو دھوتے دھوتے
لب نازک کے بوسے لوں تو مسی منہ بناتی ہےکف پا کو اگر چوموں تو مہندی رنگ لاتی ہے
دست پر خوں کو کف دست نگاراں سمجھےقتل گہہ تھی جسے ہم محفل یاراں سمجھے
تو اکیلا ہے بند ہے کمرااب تو چہرا اتار کر رکھ دے
منظر کو کسی طرح بدلنے کی دعا دےدے رات کی ٹھنڈک کو پگھلنے کی دعا دے
میں سفر میں ہوں مگر سمت سفر کوئی نہیںکیا میں خود اپنا ہی نقش کف پا ہوں کیا ہوں
دوستی عشق اور وفاداریسخت جاں میں بھی نرم گوشے ہیں
یاد اور یاد کو بھلانے میںعمر کی فصل کٹ گئی دیکھو
جن سے اندھیری راتوں میں جل جاتے تھے دیےکتنے حسین لوگ تھے کیا جانے کیا ہوئے
کہاں جاتی ہیں بارش کی دعائیںشجر پر ایک بھی پتہ نہیں ہے
وہ میرے سامنے خنجر بکف کھڑا تھا زیبؔمیں دیکھتا رہا اس کو کہ بے نقاب تھا وہ
اپنی پہچان بھیڑ میں کھو کرخود کو کمروں میں ڈھونڈتے ہیں لوگ
کوئی دعا کبھی تو ہماری قبول کرورنہ کہیں گے لوگ دعا سے اثر گیا
تیشہ بکف کو آئینہ گر کہہ دیا گیاجو عیب تھا اسے بھی ہنر کہہ دیا گیا
زندگی میں بھی چلوں گا ترے پیچھے پیچھےتو مرے دوست کا نقش کف پا ہو جانا
آرزو تھی ایک دن تجھ سے ملوںمل گیا تو سوچتا ہوں کیا کروں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books