aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "qalam"
وفا کریں گے نباہیں گے بات مانیں گےتمہیں بھی یاد ہے کچھ یہ کلام کس کا تھا
ہم پرورش لوح و قلم کرتے رہیں گےجو دل پہ گزرتی ہے رقم کرتے رہیں گے
آنکھ سے آنکھ جب نہیں ملتیدل سے دل ہم کلام ہوتا ہے
وہ خوش کلام ہے ایسا کہ اس کے پاس ہمیںطویل رہنا بھی لگتا ہے مختصر رہنا
عشق نے غالبؔ نکما کر دیاورنہ ہم بھی آدمی تھے کام کے
داد و تحسین کا یہ شور ہے کیوںہم تو خود سے کلام کر رہے ہیں
بچوں کی فیس ان کی کتابیں قلم دواتمیری غریب آنکھوں میں اسکول چبھ گیا
یہ جو روشنی ہے کلام میں کہ برس رہی ہے تمام میںمجھے صبر نے یہ ثمر دیا مجھے ضبط نے یہ ہنر دیا
وہ حبیب ہو کہ رہبر وہ رقیب ہو کہ رہزنجو دیار دل سے گزرے اسے ہم کلام کر لو
لہو نہ ہو تو قلم ترجماں نہیں ہوتاہمارے دور میں آنسو زباں نہیں ہوتا
قلم اٹھاؤں کہ بچوں کی زندگی دیکھوںپڑا ہوا ہے دوراہے پہ اب ہنر میرا
مجھ سے کیا بات لکھانی ہے کہ اب میرے لئےکبھی سونے کبھی چاندی کے قلم آتے ہیں
بے خود بھی ہیں ہشیار بھی ہیں دیکھنے والےان مست نگاہوں کی ادا اور ہی کچھ ہے
وہ جو آنسوؤں کی زبان تھی مجھے پی گئیوہ جو بے بسی کے کلام تھے مجھے کھا گئے
کلام میر سمجھے اور زبان میرزا سمجھےمگر ان کا کہا یہ آپ سمجھیں یا خدا سمجھے
متاع لوح و قلم چھن گئی تو کیا غم ہےکہ خون دل میں ڈبو لی ہیں انگلیاں میں نے
قلم میں زور جتنا ہے جدائی کی بدولت ہےملن کے بعد لکھنے والے لکھنا چھوڑ دیتے ہیں
غصہ قاتل کا نہ بڑھتا ہے نہ کم ہوتا ہےایک سر ہے کہ وہ ہر روز قلم ہوتا ہے
پھول کی پتی سے کٹ سکتا ہے ہیرے کا جگرمرد ناداں پر کلام نرم و نازک بے اثر
نئی نسلوں کے ہاتھوں میں بھی تابندہ رہے گامیں مل جاؤں گا مٹی میں قلم زندہ رہے گا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books