aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "qat.a"
راستہ ہے کہ کٹتا جاتا ہےفاصلہ ہے کہ کم نہیں ہوتا
قطع کیجے نہ تعلق ہم سےکچھ نہیں ہے تو عداوت ہی سہی
جرم آدم نے کیا اور نسل آدم کو سزاکاٹتا ہوں زندگی بھر میں نے جو بویا نہیں
عہد جوانی رو رو کاٹا پیری میں لیں آنکھیں موندیعنی رات بہت تھے جاگے صبح ہوئی آرام کیا
دن کٹا فریاد سے اور رات زاری سے کٹیعمر کٹنے کو کٹی پر کتنی خواری سے کٹی
اس کو خزاں کے آنے کا کیا رنج کیا قلقروتے کٹا ہو جس کو زمانہ بہار کا
آنکھیں تھیں ویران نظر کیسے آتادل تو تھا بیمار سفر کیسے کٹتا
عجب تضاد میں کاٹا ہے زندگی کا سفرلبوں پہ پیاس تھی بادل تھے سر پہ چھائے ہوئے
ایک لمحے میں کٹا ہے مدتوں کا فاصلہمیں ابھی آیا ہوں تصویریں پرانی دیکھ کر
کٹتا کہاں طویل تھا راتوں کا سلسلہسورج مری نگاہ کی سچائیوں میں تھا
سن تو لیا کسی نار کی خاطر کاٹا کوہ نکالی نہرایک ذرا سے قصے کو اب دیتے کیوں ہو طول میاں
دن کٹا جس طرح کٹا لیکنرات کٹتی نظر نہیں آتی
دلیلیں چھین کر میرے لبوں سےوہ مجھ کو مجھ سے بہتر کاٹتا ہے
وہ مرے ساتھ یوں رہا جیسےکاٹتا ہو کوئی سزا جیسے
مجھے جس حال میں چھوڑا اسی حالت میں پاؤگیبڑی ایمانداری سے تمہارا ہجر کاٹا ہے
عمر کا کوہ گراں اور شب و روز مرےیہ وہ پتھر ہے جو کٹتا نہیں آسانی سے
اتار پھینکوں بدن سے پھٹی پرانی قمیصبدن قمیص سے بڑھ کر کٹا پھٹا دیکھوں
وہی آنسو وہی ماضی کے قصےجسے دیکھو کٹے کو کاٹتا ہے
وہ بھی دھرتی پہ اتاری ہوئی مخلوق ہی ہےجس کا کاٹا ہوا انسان نہ پانی مانگے
کسی کے جال میں آ کر میں اپنا دل گنوا بیٹھامجھے تھا عشق قاتل سے میں اپنا سر کٹا بیٹھا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books