aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "qissa"
اس کو جدا ہوئے بھی زمانہ بہت ہوااب کیا کہیں یہ قصہ پرانا بہت ہوا
اجالے اپنی یادوں کے ہمارے ساتھ رہنے دونہ جانے کس گلی میں زندگی کی شام ہو جائے
پتا اب تک نہیں بدلا ہماراوہی گھر ہے وہی قصہ ہمارا
نہ پاک ہوگا کبھی حسن و عشق کا جھگڑاوہ قصہ ہے یہ کہ جس کا کوئی گواہ نہیں
میرے رونے کا جس میں قصہ ہےعمر کا بہترین حصہ ہے
شبنم کے آنسو پھول پر یہ تو وہی قصہ ہواآنکھیں مری بھیگی ہوئی چہرہ ترا اترا ہوا
تمہیں بھی نیند سی آنے لگی ہے تھک گئے ہم بھیچلو ہم آج یہ قصہ ادھورا چھوڑ دیتے ہیں
ملنا اور بچھڑ جانا کسی رستے پراک یہی قصہ آدمیوں کے ساتھ رہا
یہ قصہ وہ نہیں تم جس کو قصہ خواں سے سنومرے فسانۂ غم کو مری زباں سے سنو
میرا ہر شعر حقیقت کی ہے زندہ تصویراپنے اشعار میں قصہ نہیں لکھا میں نے
سنا رہا ہوں انہیں جھوٹ موٹ اک قصہکہ ایک شخص محبت میں کامیاب رہا
وہ جو قصے میں تھا شامل وہی کہتا ہے مجھےمجھ کو معلوم نہیں یار یہ قصہ کیا ہے
ان کو آتی تھی نیند اور مجھ کواپنا قصہ تمام کرنا تھا
یاد تھا سقراطؔ کا قصہ سبھی کو احترامؔسوچئے ایسے میں بڑھ کر سچ کو سچ کہتا تو کون
اک قصۂ طویل ہے افسانہ دشت کاآخر کہیں تو ختم ہو ویرانہ دشت کا
ڈوب جاتا ہے مرا جی جو کہوں قصۂ دردنیند آتی ہے مجھی کوں مرے افسانے میں
عجب طرح کا ادھوراپن ہے مرے بیاں میںسو میرا قصہ کہیں سنانے میں رہ گیا ہے
موقوف ہے کیوں حشر پہ انصاف ہماراقصہ جو یہاں کا ہے تو پھر طے بھی یہیں ہو
سوداؔ خدا کے واسطے کر قصہ مختصراپنی تو نیند اڑ گئی تیرے فسانے میں
بیٹھتے جب ہیں کھلونے وہ بنانے کے لیےان سے بن جاتے ہیں ہتھیار یہ قصہ کیا ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books