aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "ra.nj-e-rah"
سن کے ساری داستان رنج و غمکہہ دیا اس نے کہ پھر ہم کیا کریں
آج اس نے ہنس کے یوں پوچھا مزاجعمر بھر کے رنج و غم یاد آ گئے
امید کا یہ رنگ ہے ہجوم رنج و یاس میںکہ جس طرح کوئی حسیں ہو ماتمی لباس میں
اے یاد یار دیکھ کہ باوصف رنج ہجرمسرور ہیں تری خلش ناتواں سے ہم
میں ایک پل کے رنج فراواں میں کھو گیامرجھا گئے زمانے مرے انتظار میں
افسوس عمر کٹ گئی رنج و ملال میںدیکھا نہ خواب میں بھی جو کچھ تھا خیال میں
ان گنت خونی مسائل کی ہوا ایسی چلیرنج و غم کی گرد میں لپٹا ہر اک چہرہ ملا
ساری دنیا کے رنج و غم دے کرمسکرانے کی بات کرتے ہو
یوں سر راہ ملاقات ہوئی ہے اکثراس نے دیکھا بھی نہیں ہم نے پکارا بھی نہیں
تم اپنا رنج و غم اپنی پریشانی مجھے دے دوتمہیں غم کی قسم اس دل کی ویرانی مجھے دے دو
گزر جا عقل سے آگے کہ یہ نورچراغ راہ ہے منزل نہیں ہے!
راہ میں بیٹھا ہوں میں تم سنگ رہ سمجھو مجھےآدمی بن جاؤں گا کچھ ٹھوکریں کھانے کے بعد
چالیس جام پی کے دیا ایک جام مےساقی نے خوب راہ نکالی زکوٰۃ کی
شیخ صاحب سے رسم و راہ نہ کیشکر ہے زندگی تباہ نہ کی
نہ خدا ہی ملا نہ وصال صنم نہ ادھر کے ہوئے نہ ادھر کے ہوئےرہے دل میں ہمارے یہ رنج و الم نہ ادھر کے ہوئے نہ ادھر کے ہوئے
رنج و غم درد و الم ذلت و رسوائی ہےہم نے یہ دل کے لگانے کی سزا پائی ہے
مجھے آ گیا یقیں سا کہ یہی ہے میری منزلسر راہ جب کسی نے مجھے دفعتاً پکارا
خوشی وصال کی اب ہے نہ رنج تنہائییہ کس مقام پہ مجھ کو حیات لے آئی
زمانہ عقل کو سمجھا ہوا ہے مشعل راہکسے خبر کہ جنوں بھی ہے صاحب ادراک
انہیں یقیں کہ کوئی رنج و غم نہیں مجھ کومجھے بھرم کہ مرا مسئلہ سمجھتے ہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books