aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "rah-guzar"
میں ایک شمع سر رہ گزار ہوں اجملؔنہ جانے کس لئے مجھ کو بجھانا چاہتا ہے
قریب رہگزر تربت کا ہونا بھی قیامت ہےادھر سے جو گزرتے ہیں تمہارا نام لیتے ہیں
رہگزر کا ہے تقاضا کہ ابھی اور چلوایک امید جو منزل کے نشاں تک پہنچی
نکل آئے تنہا تری رہگزر پربھٹکنے کو ہم کارواں چھوڑ آئے
میں اک شجر کی طرح رہگزر میں ٹھہرا ہوںتھکن اتار کے تو کس طرف روانہ ہوا
رہ گزار معرفت تک ہو رسائی یا نہ ہوجذبۂ پر شوق کی وارفتگی کچھ کم نہیں
آپ جس رہگزر دل سے کبھی گزرے تھےاس پہ تا عمر کسی کو بھی گزرنے نہ دیا
کوئی لشکر یہاں سے گزرا ہےاتنی اجڑی یہ رہگزر کیوں ہے
کیوں تیرگی سے اس قدر مانوس ہوں ظفرؔاک شمع راہ گزار کہ سحر تک جلی بھی ہے
زندگی وادی و صحرا کا سفر ہے کیوں ہےاتنی ویران مری راہگزر ہے کیوں ہے
جانا پڑا رقیب کے در پر ہزار باراے کاش جانتا نہ ترے رہگزر کو میں
رکتے نہیں ہیں پائے جہت آشنا کہیںمنزل بھی ایک سنگ نشاں رہگزر میں ہے
پھر نہ باقی رہے غبار کبھیہولی کھیلو جو خاکساروں میں
غبار راہ چلا ساتھ یہ بھی کیا کم ہےسفر میں اور کوئی ہم سفر ملے نہ ملے
ہاتھ ملتے ہوئے آج آتے ہیں سب رہ گزرےجائے حیرت ہے کہ میں کیوں سر بازار نہ تھا
مری خاک اس نے بکھیر دی سر رہ غبار بنا دیامیں جب آ سکا نہ شمار میں مجھے بے شمار بنا دیا
جس بیابان خطرناک میں اپنا ہے گزرمصحفیؔ قافلے اس راہ سے کم نکلے ہیں
سال گزر جاتا ہے سارااور کلینڈر رہ جاتا ہے
چاہا تھا ٹھوکروں میں گزر جائے زندگیلوگوں نے سنگ راہ سمجھ کر ہٹا دیا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books