aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "rahguzar"
نہ جانے کس لیے امیدوار بیٹھا ہوںاک ایسی راہ پہ جو تیری رہ گزر بھی نہیں
نہ منزلوں کو نہ ہم رہ گزر کو دیکھتے ہیںعجب سفر ہے کہ بس ہم سفر کو دیکھتے ہیں
ہم جو پہنچے تو رہ گزر ہی نہ تھیتم جو آئے تو منزلیں لائے
نظر میں دور تلک رہ گزر ضروری ہےکسی بھی سمت ہو لیکن سفر ضروری ہے
چراغ راہ گزر لاکھ تابناک سہیجلا کے اپنا دیا روشنی مکان میں لا
جانے کیسا رشتہ ہے رہ گزر کا قدموں سےتھک کے بیٹھ جاؤں تو راستہ بلاتا ہے
کون طاقوں پہ رہا کون سر راہ گزرشہر کے سارے چراغوں کو ہوا جانتی ہے
یوں تیری رہ گزر سے دیوانہ وار گزرےکاندھے پہ اپنے رکھ کے اپنا مزار گزرے
جانا پڑا رقیب کے در پر ہزار باراے کاش جانتا نہ ترے رہگزر کو میں
زندگی یوں بھی گزر ہی جاتیکیوں ترا راہ گزر یاد آیا
دیر نہیں حرم نہیں در نہیں آستاں نہیںبیٹھے ہیں رہ گزر پہ ہم غیر ہمیں اٹھائے کیوں
آ ہی گئے ہیں خواب تو پھر جائیں گے کہاںآنکھوں سے آگے ان کی کوئی رہ گزر نہیں
ہزار بار زمانہ ادھر سے گزرا ہےنئی نئی سی ہے کچھ تیری رہ گزر پھر بھی
اذن خرام لیتے ہوئے آسماں سے ہمہٹ کر چلے ہیں رہ گزر کارواں سے ہم
کٹھن ہے راہ گزر تھوڑی دور ساتھ چلوبہت کڑا ہے سفر تھوڑی دور ساتھ چلو
شفق سے ہیں در و دیوار زرد شام و سحرہوا ہے لکھنؤ اس رہ گزر میں پیلی بھیت
آپ جس رہگزر دل سے کبھی گزرے تھےاس پہ تا عمر کسی کو بھی گزرنے نہ دیا
ترا آستاں جو نہ مل سکا تری رہ گزر کی زمیں سہیہمیں سجدہ کرنے سے کام ہے جو وہاں نہیں تو کہیں سہی
میں اک شجر کی طرح رہگزر میں ٹھہرا ہوںتھکن اتار کے تو کس طرف روانہ ہوا
ہزار راہ چلے پھر وہ رہ گزر آئیکہ اک سفر میں رہے اور ہر سفر سے گئے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books