aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "rahnaa"
آنکھ میں پانی رکھو ہونٹوں پہ چنگاری رکھوزندہ رہنا ہے تو ترکیبیں بہت ساری رکھو
تیرا چپ رہنا مرے ذہن میں کیا بیٹھ گیااتنی آوازیں تجھے دیں کہ گلا بیٹھ گیا
چھوٹی سی بات پہ خوش ہونا مجھے آتا تھاپر بڑی بات پہ چپ رہنا تمہی سے سیکھا
یوں دیکھتے رہنا اسے اچھا نہیں محسنؔوہ کانچ کا پیکر ہے تو پتھر تری آنکھیں
عادت ہی بنا لی ہے تم نے تو منیرؔ اپنیجس شہر میں بھی رہنا اکتائے ہوئے رہنا
ہمارا زندہ رہنا اور مرنا ایک جیسا ہےہم اپنے یوم پیدائش کو بھی برسی سمجھتے ہیں
شہر کا تبدیل ہونا شاد رہنا اور اداسرونقیں جتنی یہاں ہیں عورتوں کے دم سے ہیں
اپنی منزل پہ پہنچنا بھی کھڑے رہنا بھیکتنا مشکل ہے بڑے ہو کے بڑے رہنا بھی
ایک ہی شہر میں رہنا ہے مگر ملنا نہیںدیکھتے ہیں یہ اذیت بھی گوارہ کر کے
وہ خوش کلام ہے ایسا کہ اس کے پاس ہمیںطویل رہنا بھی لگتا ہے مختصر رہنا
بولتے رہنا کیونکہ تمہاری باتوں سےلفظوں کا یہ بہتا دریا اچھا لگتا ہے
عمر بھر رہنا ہے تعبیر سے گر دور تمہیںپھر مرے خواب میں آنے کی ضرورت کیا ہے
سفر کے بعد بھی مجھ کو سفر میں رہنا ہےنظر سے گرنا بھی گویا خبر میں رہنا ہے
بنائیں گے نئی دنیا ہم اپنیتری دنیا میں اب رہنا نہیں ہے
دل بیتاب کے ہم راہ سفر میں رہناہم نے دیکھا ہی نہیں چین سے گھر میں رہنا
ابھی تو بات کرو ہم سے دوستوں کی طرحپھر اختلاف کے پہلو نکالتے رہنا
رہنا تھا اس کے ساتھ بہت دیر تک مگران روز و شب میں مجھ کو یہ فرصت نہیں ملی
پھول مہکیں گے یوں ہی چاند یوں ہی چمکے گاتیرے ہوتے ہوئے منظر کو حسیں رہنا ہے
جب سے منہ کو لگ گئی اخترؔ محبت کی شراببے پیے آٹھوں پہر مدہوش رہنا آ گیا
اے اہل وطن شام و سحر جاگتے رہنااغیار ہیں آمادۂ شر جاگتے رہنا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books