aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "rail"
فرشتے آ کر ان کے جسم پر خوشبو لگاتے ہیںوہ بچے ریل کے ڈبوں میں جو جھاڑو لگاتے ہیں
محسوس ہو رہا ہے کہ میں خود سفر میں ہوںجس دن سے ریل پر میں تجھے چھوڑنے گیا
ریل دیکھی ہے کبھی سینے پہ چلنے والییاد تو ہوں گے تجھے ہاتھ ہلاتے ہوئے ہم
تو کسی ریل سی گزرتی ہےمیں کسی پل سا تھرتھراتا ہوں
یادوں کی ریل اور کہیں جا رہی تھی پھرزنجیر کھینچ کر ہی اترنا پڑا مجھے
اک دندناتی ریل سی عمریں گزر گئیںدو پٹریوں کے بیچ وہی فاصلے رہے
جانے کس کی آس لگی ہے جانے کس کو آنا ہےکوئی ریل کی سیٹی سن کر سوتے سے اٹھ جاتا ہے
انجمؔ تمہارا شہر جدھر ہے اسی طرفاک ریل جا رہی تھی کہ تم یاد آ گئے
اس ایک چھوٹے سے قصبے پہ ریل ٹھہری نہیںوہاں بھی چند مسافر اترنے والے تھے
جیسے ریل کی ہر کھڑکی کی اپنی اپنی دنیا ہےکچھ منظر تو بن نہیں پاتے کچھ پیچھے رہ جاتے ہیں
سرما کی رات ریل کا ڈبہ اداسیاںلمبا سفر ہے اور ترا ساتھ بھی نہیں
ہٹو کاندھے سے آنسو پونچھ ڈالو وہ دیکھو ریل گاڑی آ رہی ہےمیں تم کو چھوڑ کر ہرگز نہ جاتا غریبی مجھ کو لے کر جا رہی ہے
صبح کاذب کی ہوا میں درد تھا کتنا منیرؔریل کی سیٹی بجی تو دل لہو سے بھر گیا
آتے ہیں جیسے جیسے بچھڑنے کے دن قریبلگتا ہے جیسے ریل سے کٹنے لگا ہوں میں
گاڑی آتی ہے لیکن آتی ہی نہیںریل کی پٹری دیکھ کے تھک جاتا ہوں میں
بچھڑ کے بھی وہ مرے ساتھ ہی رہا ہر دمسفر کے بعد بھی میں ریل میں سوار رہا
ابھی ریل کے سفر میں ہیں بہت نہال دونوںکہیں روگ بن نہ جائے یہی ساتھ دو گھڑی کا
پیچھے پیچھے رات تھی تاروں کا اک لشکر لئےریل کی پٹری پہ سورج چل رہا تھا رات کو
ریل گاڑی کے سفر میں یہ ہوا ہے اکثرلوگ بیٹھے ہوئے سامان بدل دیتے ہیں
کون کتنا ضبط کر سکتہ ہے کرب ہجر کوریل جب چلنے لگے گی فیصلہ ہو جائے گا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books