aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "raushnii"
جہاں رہے گا وہیں روشنی لٹائے گاکسی چراغ کا اپنا مکاں نہیں ہوتا
دیا خاموش ہے لیکن کسی کا دل تو جلتا ہےچلے آؤ جہاں تک روشنی معلوم ہوتی ہے
اب ہوائیں ہی کریں گی روشنی کا فیصلہجس دئیے میں جان ہوگی وہ دیا رہ جائے گا
چاند بھی حیران دریا بھی پریشانی میں ہےعکس کس کا ہے کہ اتنی روشنی پانی میں ہے
ہزار شمع فروزاں ہو روشنی کے لیےنظر نہیں تو اندھیرا ہے آدمی کے لیے
اتنا سچ بول کہ ہونٹوں کا تبسم نہ بجھےروشنی ختم نہ کر آگے اندھیرا ہوگا
اندھیرا ہے کیسے ترا خط پڑھوںلفافے میں کچھ روشنی بھیج دے
ہنسی تھمی ہے ان آنکھوں میں یوں نمی کی طرحچمک اٹھے ہیں اندھیرے بھی روشنی کی طرح
چراغوں کے بدلے مکاں جل رہے ہیںنیا ہے زمانہ نئی روشنی ہے
روشنی ڈھونڈ کے لانا کوئی مشکل تو نہ تھالیکن اس دوڑ میں ہر شخص کو جلتے دیکھا
خدا کی اس کے گلے میں عجیب قدرت ہےوہ بولتا ہے تو اک روشنی سی ہوتی ہے
اک روشنی سی دل میں تھی وہ بھی نہیں رہیوہ کیا گئے چراغ تمنا بجھا گئے
انہی غم کی گھٹاؤں سے خوشی کا چاند نکلے گااندھیری رات کے پردے میں دن کی روشنی بھی ہے
چراغ راہ گزر لاکھ تابناک سہیجلا کے اپنا دیا روشنی مکان میں لا
یہ جو روشنی ہے کلام میں کہ برس رہی ہے تمام میںمجھے صبر نے یہ ثمر دیا مجھے ضبط نے یہ ہنر دیا
آپ کیا آئے کہ رخصت سب اندھیرے ہو گئےاس قدر گھر میں کبھی بھی روشنی دیکھی نہ تھی
تم آ گئے ہو تو اب آئینہ بھی دیکھیں گےابھی ابھی تو نگاہوں میں روشنی ہوئی ہے
عقل سے صرف ذہن روشن تھاعشق نے دل میں روشنی کی ہے
اب جس کے جی میں آئے وہی پائے روشنیہم نے تو دل جلا کے سر عام رکھ دیا
روشنی آدھی ادھر آدھی ادھراک دیا رکھا ہے دیواروں کے بیچ
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books