aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "sa.ng-e-raah"
راہ میں بیٹھا ہوں میں تم سنگ رہ سمجھو مجھےآدمی بن جاؤں گا کچھ ٹھوکریں کھانے کے بعد
سنگ رہ ہوں ایک ٹھوکر کے لیےتس پہ وہ دامن سنبھال آتا ہے آج
میں سنگ رہ نہیں جو اٹھا کر تو پھینک دےمیں ایسا مرحلہ ہوں جو سو بار آئے گا
میں سنگ رہ ہوں تو ٹھوکر کی زد پہ آؤں گاتم آئینہ ہو تو پھر ٹوٹنا ضروری ہے
چاہا تھا ٹھوکروں میں گزر جائے زندگیلوگوں نے سنگ راہ سمجھ کر ہٹا دیا
جسم اک روز مرا خاک میں پنہاں ہوگاکاسۂ سر مرا سنگ رہ طفلاں ہوگا
کفر و اسلام نے مقصد کو پہنچنے نہ دیاکعبہ و دیر کو سنگ رہ منزل سمجھا
کسی کے سنگ در سے ایک مدت سر نہیں اٹھامحبت میں ادا کی ہیں نمازیں بے وضو برسوں
چالیس جام پی کے دیا ایک جام مےساقی نے خوب راہ نکالی زکوٰۃ کی
اب شکوۂ سنگ و خشت کیساجب تیری گلی میں آ گیا ہوں
عجیب لوگ تھے خاموش رہ کے جیتے تھےدلوں میں حرمت سنگ صدا کے ہوتے ہوئے
یگانہؔ وہی فاتح لکھنؤ ہیںدل سنگ و آہن میں گھر کرنے والے
زبس کافر ادایوں نے چلائے سنگ بے رحمیاگر سب جمع کرتا میں تو بت خانے ہوئے ہوتے
دل ہی تو ہے نہ سنگ و خشت درد سے بھر نہ آئے کیوںروئیں گے ہم ہزار بار کوئی ہمیں ستاے کیوں
پھینکا تھا کس نے سنگ ہوس رات خواب میںپھر ڈھونڈھتی ہے نیند اسی پچھلے پہر کو
تمہارے سنگ تغافل کا کیوں کریں شکوہاس آئنے کا مقدر ہی ٹوٹنا ہوگا
کانچ کے الفاظ کاغذ پر نہ رکھسنگ معنی بن کے ٹکراؤں گا میں
اپنی مٹی ہی پہ چلنے کا سلیقہ سیکھوسنگ مرمر پہ چلو گے تو پھسل جاؤ گے
اس مسافر کی نقاہت کا ٹھکانہ کیا ہےسنگ منزل جسے دیوار نظر آنے لگے
اے سنگ آستاں مرے سجدوں کی لاج رکھآیا ہوں اعتراف شکست خودی لیے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books