aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "saar-baa.n"
ہر گھڑی اک نیا تقاضا ہےدرد سر بن گیا بدن میرا
یہ اونٹ اور کسی کے ہیں دشت میرا ہےسوار میرے نہیں سارباں نہیں میرا
کشتیاں مضبوط سب بہہ جائیں گی سیلاب میںکاغذی اک ناؤ میری ذات کی رہ جائے گی
فیضؔ تھی راہ سر بسر منزلہم جہاں پہنچے کامیاب آئے
سو بار چمن مہکا سو بار بہار آئیدنیا کی وہی رونق دل کی وہی تنہائی
صبر بن اور کچھ نہ لو ہم راہکوچۂ عشق تنگ ہے یارو
یہ کیا ضروری کہ سب با وفا پکاریں ہمیںکوئی تو ہے جو ہمیں بے وفا پکارتا ہے
تجھ سے سو بار مل چکے لیکنتجھ سے ملنے کی آرزو ہے وہی
پہلے سو بار ادھر ادھر دیکھاتب تجھے ڈر کے اک نظر دیکھا
یہ سر بہ مہر بوتلیں ہیں جو شراب کیراتیں ہیں ان میں بند ہماری شباب کی
جب کبھی سہ بار کانوں میں پڑے حرف قبولدل پہ لگتے ہیں ہزاروں تازیانے ہائے ہائے
کعبہ سو بار وہ گیا تو کیاجس نے یاں ایک دل میں راہ نہ کی
ہم اب اداس نہیں سر بہ سر اداسی ہیںہمیں چراغ نہیں روشنی کہا جائے
منہدم ہوتا چلا جاتا ہے دل سال بہ سالایسا لگتا ہے گرہ اب کے برس ٹوٹتی ہے
میں سر بہ سجدہ سکوں میں نہیں سفر میں ہوںجبیں پہ داغ نہیں آبلہ بنا ہوا ہے
ضعف سے گریہ مبدل بہ دم سرد ہواباور آیا ہمیں پانی کا ہوا ہو جانا
یوں دل ہے سر بہ سجدہ کسی کے حضور میںجیسے کہ غوطہ زن ہو کوئی بحر نور میں
سو بار جس کو دیکھ کے حیران ہو چکےجی چاہتا ہے پھر اسے اک بار دیکھنا
سو بار ترا دامن ہاتھوں میں مرے آیاجب آنکھ کھلی دیکھا اپنا ہی گریباں تھا
وہ سر بام کب نہیں آتاجب میں ہوتا ہوں تب نہیں آتا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books