aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "sad.haa"
اس کے چہرے کی چمک کے سامنے سادہ لگاآسماں پہ چاند پورا تھا مگر آدھا لگا
تم زمانے کی راہ سے آئےورنہ سیدھا تھا راستہ دل کا
رہنے کو سدا دہر میں آتا نہیں کوئیتم جیسے گئے ایسے بھی جاتا نہیں کوئی
سدا عیش دوراں دکھاتا نہیںگیا وقت پھر ہاتھ آتا نہیں
تو بھی سادہ ہے کبھی چال بدلتا ہی نہیںہم بھی سادہ ہیں اسی چال میں آ جاتے ہیں
قرار دل کو سدا جس کے نام سے آیاوہ آیا بھی تو کسی اور کام سے آیا
آنے میں سدا دیر لگاتے ہی رہے تمجاتے رہے ہم جان سے آتے ہی رہے تم
جو میں سر بہ سجدہ ہوا کبھی تو زمیں سے آنے لگی صداترا دل تو ہے صنم آشنا تجھے کیا ملے گا نماز میں
تیرے ہوتے ہوئے محفل میں جلاتے ہیں چراغلوگ کیا سادہ ہیں سورج کو دکھاتے ہیں چراغ
صدا ایک ہی رخ نہیں ناؤ چلتیچلو تم ادھر کو ہوا ہو جدھر کی
دور رہتی ہیں سدا ان سے بلائیں ساحلاپنے ماں باپ کی جو روز دعا لیتے ہیں
ہر گلی کوچے میں رونے کی صدا میری ہےشہر میں جو بھی ہوا ہے وہ خطا میری ہے
باپ زینہ ہے جو لے جاتا ہے اونچائی تکماں دعا ہے جو سدا سایہ فگن رہتی ہے
اک ڈوبتی دھڑکن کی صدا لوگ نہ سن لیںکچھ دیر کو بجنے دو یہ شہنائی ذرا اور
گلا تو گھونٹ دیا اہل مدرسہ نے تراکہاں سے آئے صدا لا الٰہ الا اللہ
ثبوت ہے یہ محبت کی سادہ لوحی کاجب اس نے وعدہ کیا ہم نے اعتبار کیا
تجھ کو خبر نہیں مگر اک سادہ لوح کوبرباد کر دیا ترے دو دن کے پیار نے
وقت ہر زخم کا مرہم تو نہیں بن سکتادرد کچھ ہوتے ہیں تا عمر رلانے والے
تم سادہ مزاجی سے مٹے پھرتے ہو جس پروہ شخص تو دنیا میں کسی کا بھی نہیں ہے
بڑا گھاٹے کا سودا ہے صداؔ یہ سانس لینا بھیبڑھے ہے عمر جیوں جیوں زندگی کم ہوتی جاتی ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books