aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "shikaarii"
میرا پنجرہ کھول دیا ہے تم بھی عجیب شکاری ہواپنے ہی پر کاٹ لیے ہیں میں بھی عجیب پرندہ ہوں
جو پرندے اڑ نہیں سکتے اب ان کی خیر ہوآنے والا ہے اسی جانب شکاری ہائے ہائے
وہ آہوئے رمیدہ مل جائے تیرہ شب گرکتا بنوں شکاری اس کو بھنبھوڑ ڈالوں
جو بیٹھا ہے بگلا بھگت کی طرحوہی ہم کو اصلی شکاری لگے
شاعر تھے بند ایک سنما کے حال میںپنچھی پھنسے ہوئے تھے شکاری کے جال میں
کانٹوں سے دل لگاؤ جو تا عمر ساتھ دیںپھولوں کا کیا جو سانس کی گرمی نہ سہ سکیں
غم زمانہ نے مجبور کر دیا ورنہیہ آرزو تھی کہ بس تیری آرزو کرتے
مجھ کو مری شکست کی دوہری سزا ملیتجھ سے بچھڑ کے زندگی دنیا سے جا ملی
شکن نہ ڈال جبیں پر شراب دیتے ہوئےیہ مسکراتی ہوئی چیز مسکرا کے پلا
شکست زندگی ویسے بھی موت ہی ہے ناتو سچ بتا یہ ملاقات آخری ہے نا
ان رس بھری آنکھوں میں حیا کھیل رہی ہےدو زہر کے پیالوں میں قضا کھیل رہی ہے
ہر اک شکست تمنا پہ مسکراتے ہیںوہ کیا کریں جو مسلسل فریب کھاتے ہیں
سوچو تو سلوٹوں سے بھری ہے تمام روحدیکھو تو اک شکن بھی نہیں ہے لباس میں
ہر طرف ہر جگہ بے شمار آدمیپھر بھی تنہائیوں کا شکار آدمی
کچھ تو تنہائی کی راتوں میں سہارا ہوتاتم نہ ہوتے نہ سہی ذکر تمہارا ہوتا
انہی غم کی گھٹاؤں سے خوشی کا چاند نکلے گااندھیری رات کے پردے میں دن کی روشنی بھی ہے
کس درجہ دل شکن تھے محبت کے حادثےہم زندگی میں پھر کوئی ارماں نہ کر سکے
شکست و فتح میاں اتفاق ہے لیکنمقابلہ تو دل ناتواں نے خوب کیا
آرزو وصل کی رکھتی ہے پریشاں کیا کیاکیا بتاؤں کہ میرے دل میں ہے ارماں کیا کیا
دل کی بربادیوں پہ نازاں ہوںفتح پا کر شکست کھائی ہے
Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books