aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "shout"
مانا کہ تیری دید کے قابل نہیں ہوں میںتو میرا شوق دیکھ مرا انتظار دیکھ
ہمیں ہے شوق کہ بے پردہ تم کو دیکھیں گےتمہیں ہے شرم تو آنکھوں پہ ہاتھ دھر لینا
زمانہ بڑے شوق سے سن رہا تھاہمیں سو گئے داستاں کہتے کہتے
شوق ہے اس دل درندہ کوآپ کے ہونٹ کاٹ کھانے کا
کون سی جا ہے جہاں جلوۂ معشوق نہیںشوق دیدار اگر ہے تو نظر پیدا کر
برباد گلستاں کرنے کو بس ایک ہی الو کافی تھاہر شاخ پہ الو بیٹھا ہے انجام گلستاں کیا ہوگا
تیغ بازی کا شوق اپنی جگہآپ تو قتل عام کر رہے ہیں
اقرار میں کہاں ہے انکار کی سی خوبیہوتا ہے شوق غالب اس کی نہیں نہیں پر
خواہشیں ہیں گھر سے باہر دور جانے کی بہتشوق لیکن دل میں واپس لوٹ کر آنے کا تھا
گرتے ہیں سمندر میں بڑے شوق سے دریالیکن کسی دریا میں سمندر نہیں گرتا
صرف اک قدم اٹھا تھا غلط راہ شوق میںمنزل تمام عمر مجھے ڈھونڈھتی رہی
کون سے شوق کس ہوس کا نہیںدل مری جان تیرے بس کا نہیں
میری نگاہ شوق بھی کچھ کم نہیں مگرپھر بھی ترا شباب ترا ہی شباب ہے
خوب ہے شوق کا یہ پہلو بھیمیں بھی برباد ہو گیا تو بھی
ریل دیکھی ہے کبھی سینے پہ چلنے والییاد تو ہوں گے تجھے ہاتھ ہلاتے ہوئے ہم
زندگی تجھ سے ہر اک سانس پہ سمجھوتا کروںشوق جینے کا ہے مجھ کو مگر اتنا بھی نہیں
کمال عشق تو دیکھو وہ آ گئے لیکنوہی ہے شوق وہی انتظار باقی ہے
جھونکے کے ساتھ چھت گئی دستک کے ساتھ در گیاتازہ ہوا کے شوق میں میرا تو سارا گھر گیا
تم تو سردی کی حسیں دھوپ کا چہرہ ہو جسےدیکھتے رہتے ہیں دیوار سے جاتے ہوئے ہم
بہانہ ڈھونڈتے رہتے ہیں کوئی رونے کاہمیں یہ شوق ہے کیا آستیں بھگونے کا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books