aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "siimaa"
خود اپنے آپ سے ملنے کی خاطرابھی کوسوں مجھے چلنا پڑے گا
میں نے کہا تھا مجھ کو اندھیرے کا خوف ہےاس نے یہ سن کے آج مرا گھر جلا دیا
ایک آواز میں نے سنی تھی ابھی کون بولا تھا یہ تو خبر ہی نہیںیہ تعلق ضروری ہے کس نے کہا وہ بھی خاموش تھا میں بھی خاموش تھی
مجھ کو اس کے نہیں خود میرے حوالے کرتےکم سے کم یہ تو مرے چاہنے والے کرتے
جذبوں پر جب برف جمے تو جینا مشکل ہوتا ہےدل کے آتش دان میں تھوڑی آگ جلانی پڑتی ہے
ایسے کچھ حادثے بھی گزرے ہیںجن پہ میں آج تک نہیں روئی
بے قراری سے مرے پاس وہ آیا لیکناس نے پوچھا بھی تو بس یہ کہ فلاں کیسا ہے
میں ایک روز اسے ڈھونڈ کر تو لے آؤںوہ اپنی ذات سے باہر کہیں ملے تو سہی
سرد ہوتے ہوئے وجود میں بسکچھ نہیں تھا الاؤ آنکھیں تھیں
چلا گیا جو مجھے چھوڑ کر نہ جانے کہاںمیں اس کے نام پہ یہ زندگی گزاروں کیوں
مجھے بھی حق ہے مٹا دوں نصیب کی سیاہیمیں اپنے حصے کی خوشیاں کسی پہ واروں کیوں
اس کے مجمع کی کوئی سیما نہیںآدمی درشک مداری زندگی
ابھی کتنی سزائیں اور دے گانہ مر جاؤں کہیں میں تیرے ڈر سے
اور بھی دکھ ہیں زمانے میں محبت کے سواراحتیں اور بھی ہیں وصل کی راحت کے سوا
عمر دراز مانگ کے لائی تھی چار دندو آرزو میں کٹ گئے دو انتظار میں
آپ دولت کے ترازو میں دلوں کو تولیںہم محبت سے محبت کا صلہ دیتے ہیں
دل کی بساط کیا تھی نگاہ جمال میںاک آئینہ تھا ٹوٹ گیا دیکھ بھال میں
کوئی چارہ نہیں دعا کے سواکوئی سنتا نہیں خدا کے سوا
کچھ نظر آتا نہیں اس کے تصور کے سواحسرت دیدار نے آنکھوں کو اندھا کر دیا
ہم کیا کریں اگر نہ تری آرزو کریںدنیا میں اور بھی کوئی تیرے سوا ہے کیا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books