aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "suukhaa"
پھل دار تھا تو گاؤں اسے پوجتا رہاسوکھا تو قتل ہو گیا وہ بے زباں درخت
تو کوئی سوکھا ہوا پتہ نہیں ہے کہ جسےجس طرف موج ہوا چاہے اڑا کر لے جائے
وے دن گئے کہ آنکھیں دریا سی بہتیاں تھیںسوکھا پڑا ہے اب تو مدت سے یہ دو آبا
کس لیے کترا کے جاتا ہے مسافر دم تو لےآج سوکھا پیڑ ہوں کل تیرا سایا میں ہی تھا
ہے شاداب نفرت کا جنگل بہت ہیمحبت کا ہر پیڑ سوکھا پڑا ہے
یہ مانا وہ شجر سوکھا بہت ہےمگر اس میں ابھی سایا بہت ہے
آندھیوں کا خواب ادھورا رہ گیاہاتھ میں اک سوکھا پتا رہ گیا
تو ہنسی لے کے مری آنکھ کو آنسو دے دےمجھ سے سوکھا ہوا دریا نہیں دیکھا جاتا
موسم سوکھا سوکھا سا تھا لیکن یہ کیا بات ہوئیکیول اس کے کمرے میں ہی رات گئے برسات ہوئی
شب بھر آنکھ میں بھیگا تھاپورے دن میں سوکھا خواب
تھی نظر کے سامنے کچھ تو تلافی کی امیدکھیت سوکھا تھا مگر دریا میں طغیانی تو تھی
پانی کی پیش رفت نے سوکھا بھگا دیابارش کے بعد گھاس کی ٹکڑی لہک اٹھی
اب کے ہم بچھڑے تو شاید کبھی خوابوں میں ملیںجس طرح سوکھے ہوئے پھول کتابوں میں ملیں
ہیں اور بھی دنیا میں سخن ور بہت اچھےکہتے ہیں کہ غالبؔ کا ہے انداز بیاں اور
چھوٹی سی بات پہ خوش ہونا مجھے آتا تھاپر بڑی بات پہ چپ رہنا تمہی سے سیکھا
لڑکیوں کے دکھ عجب ہوتے ہیں سکھ اس سے عجیبہنس رہی ہیں اور کاجل بھیگتا ہے ساتھ ساتھ
وہ راتیں چاند کے ساتھ گئیں وہ باتیں چاند کے ساتھ گئیںاب سکھ کے سپنے کیا دیکھیں جب دکھ کا سورج سر پر ہو
تجھ سے کس طرح میں اظہار تمنا کرتالفظ سوجھا تو معانی نے بغاوت کر دی
شدید دھوپ میں سارے درخت سوکھ گئےبس اک دعا کا شجر تھا جو بے ثمر نہ ہوا
کتنے لہجوں کے غلافوں میں چھپاؤں تجھ کوشہر والے مرا موضوع سخن جانتے ہیں
Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books