aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "ta.ngaa"
تصدق اس کرم کے میں کبھی تنہا نہیں رہتاکہ جس دن تم نہیں آتے تمہاری یاد آتی ہے
میں ہوں دل ہے تنہائی ہےتم بھی ہوتے اچھا ہوتا
اتنے گھنے بادل کے پیچھےکتنا تنہا ہوگا چاند
زندگی یوں ہوئی بسر تنہاقافلہ ساتھ اور سفر تنہا
خواب کی طرح بکھر جانے کو جی چاہتا ہےایسی تنہائی کہ مر جانے کو جی چاہتا ہے
تنگ آ چکے ہیں کشمکش زندگی سے ہمٹھکرا نہ دیں جہاں کو کہیں بے دلی سے ہم
ہر وقت کا ہنسنا تجھے برباد نہ کر دےتنہائی کے لمحوں میں کبھی رو بھی لیا کر
اب تو ان کی یاد بھی آتی نہیںکتنی تنہا ہو گئیں تنہائیاں
اچھا ہے دل کے ساتھ رہے پاسبان عقللیکن کبھی کبھی اسے تنہا بھی چھوڑ دے
مجھے تنہائی کی عادت ہے میری بات چھوڑیںیہ لیجے آپ کا گھر آ گیا ہے ہات چھوڑیں
تنہائی میں کرنی تو ہے اک بات کسی سےلیکن وہ کسی وقت اکیلا نہیں ہوتا
محبت ایک خوشبو ہے ہمیشہ ساتھ چلتی ہےکوئی انسان تنہائی میں بھی تنہا نہیں رہتا
اس کے دشمن ہیں بہت آدمی اچھا ہوگاوہ بھی میری ہی طرح شہر میں تنہا ہوگا
ایک چہرہ ہے جو آنکھوں میں بسا رہتا ہےاک تصور ہے جو تنہا نہیں ہونے دیتا
اپنے سائے سے چونک جاتے ہیںعمر گزری ہے اس قدر تنہا
کسی حالت میں بھی تنہا نہیں ہونے دیتیہے یہی ایک خرابی مری تنہائی کی
کانپ اٹھتی ہوں میں یہ سوچ کے تنہائی میںمیرے چہرے پہ ترا نام نہ پڑھ لے کوئی
اک سفینہ ہے تری یاد اگراک سمندر ہے مری تنہائی
اس عالم ویراں میں کیا انجمن آرائیدو روز کی محفل ہے اک عمر کی تنہائی
یہ کیا ہے محبت میں تو ایسا نہیں ہوتامیں تجھ سے جدا ہو کے بھی تنہا نہیں ہوتا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books